ہلیال ولیج اکاؤنٹنٹ رشوت خوری کے الزام میں گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th June 2019, 8:24 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال29/جون (ایس او نیوز) رشوت خوری کے الزام میں اینٹی کرپشن بیوریو کے جال میں پھنسنے والے ولیج اکاؤنٹنٹ گریش رندیون کو 11جولائی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ گریش کو اے سی بی کی ٹیم نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا جب وہ تعلقہ پنچایت دفتر کے احاطے میں ایک کسان سے تین ہزار رورپے رشوت وصول کررہا تھا۔اے سی بی کی ٹیم گریش کو ہلیال میں گرفتار کرنے کے بعد کاروار لے گئی وہاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ہلیال  تحصیلدار دفتر سے ایک مراسلہ ڈی سی کو بھیجا گیا ہے جس میں گریش کی گرفتاری کے بعد اگلی کارروائی کے تعلق سے رہنمائی طلب کی گئی ہے۔ ڈی سی دفتر کی طرف سے فی الحال عبوری طور پراس مقام پر ایک دوسرے ولیج اکاؤنٹنٹ کو تعینات کیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔