ہلیال: باپ کی آخری رسومات اور گنیش تہوار کے لئے شہر سے آنے والے 2نوجوان ہوگئے کووڈ سے ہلاک۔ عوام میں نہیں آئی بیداری 

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2020, 1:04 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال،27؍اگست (ایس او نیوز) ہلیال تعلقہ میں کووڈ کی صورت حال بہت گمبھیر ہوتی جارہی ہے لیکن عوام کے اندر ابھی بھی کوئی خاص بیداری نہیں آئی ہے، کیونکہ لوگ اب بھی بغیر ماسک پہنے اورسماجی فاصلہ بنائے بغیر بے پروائی کا مظاہرا کررہے ہیں۔

ہلیال میں کووڈ کی وجہ سے گزشتہ 6دنوں کے اندر 4اموات ہوچکی ہیں اور اس وقت 35ایکٹیو معاملے موجود ہیں۔ مرنے والوں میں 2نوجوان ایسے شامل ہیں جس میں سے ایک اپنے باپ کی آخری رسومات کے لئے گھر آیا تھا تو دوسرا گنیش کاتہوار منانے کے لئے آیا ہوا تھا۔ان میں جب سردی بخار اور کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوئیں تو مقامی ڈاکٹروں نے ان کو کووڈ جانچ کروانے کا مشورہ دیا مگر یہ لوگ ایک دواخانے سے دوسرے دواخانے کے چکر کاٹتے رہے اور ان کی بیماری بڑھتی گئی۔  اور جب تک کووڈ کی جانچ کرنے کی نوبت آئی اور رپورٹ پوزیٹیو نکلی تب تک ان کی طبیعت سنگین حالت میں پہنچ چکی تھی۔ ایک نوجوان کو کاروار میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیا گیامگر دو تین دن کے اندر حالت مزید خراب ہوگئی اور اس نے آخری سانس لے لی۔ جبکہ دوسرے نوجوان کو جب کاروار کے کووڈ اسپتال میں منتقل کیا جارہا تھا تو اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

مگر تعجب خیز بات یہ ہے کہ کووڈ کی ایسی صورتحال کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے عوام افواہوں پر ہی یقین کررہے ہیں۔ جیسے کہ کووڈ کوئی بڑی بیماری نہیں ہے۔ یہ برسات کے موسم میں ہونے والی معمولی سردی، کھانسی او ربخار کا معاملہ ہے۔ ڈاکٹروں اور سرکاری افسران نے ملی بھگت سے پیسہ کمانے کے لئے یہ جال پھیلا رکھا ہے۔کووڈ کا ٹیسٹ کرنے کے لئے اسپتال میں نہیں جانا چاہیے۔اس طرح کی افواہوں کا اثر ہوا ہے کہ لوگ بیماری کی علامات ہونے کے باوجود معائنہ کروانے اور کووڈ جانچ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ اپنی بیماری کی بات پوشیدہ رکھتے ہیں اور پھر جب حالت سنگین ہوجاتی ہے اور جان پر بن آتی ہے تو اسپتال میں لے جانے سے پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں اور کبھی کبھی جان بچانے کی کوشش کرنا ممکن نہیں رہتا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔