ہلیال: بہترین رکن اسمبلی کا ایوارڈ پانے والے آر وی دیش پانڈے کی ہلیال بلاک کانگریس کی جانب سے کی گئی تہنیت

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2023, 5:12 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال:25؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )   آٹھ بار کے ایم ایل اے اور تجربہ کار کانگریس لیڈر رگھوناتھ وشواناتھ راؤ (عرف آر۔وی) دیش پانڈے کو  بیسٹ رکن اسمبلی کا  ایوارڈ حاصل  ملنے  پر  ہلیال بلاک کانگریس کی جانب سے تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں  خطاب کرتے ہوئے  دیش پانڈے نے کہا کہ  حالیہ دنوں میں ریاست کرناٹک سمیت  ملک  کے دیگر علاقوں میں  ہورہے فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ  کی وجہ سے ملک  کی ترقی نہیں ہوپارہی ہے۔

یاد رہے کہ  انہیں  بدھ کو کرناٹک قانون ساز اسمبلی نے 2022 کے لیے "بہترین قانون ساز ایوارڈ" سے نوازا تھا اور انہیں اس ایوارڈ کے لئے  کرناٹک اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کی قیادت میں ایک کمیٹی نے منتخب کیا تھا جس میں وزیر اعلی بسواراج بومائی، وزیر قانون جے سی مدھوسوامی اور قائد حزب اختلاف سدارامیا شامل تھے۔ اس سے قبل پچھلے  سال یہ ایوارڈ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کو  دیا گیا تھا۔

ہلیال میں  بلاک کانگریس کی جانب سے تہنیت قبول کرنے کے بعد  دیش پاندے نے  اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ ملک میں متحد ہوکر جینے والا ماحول نہیں ہے۔ فرقہ وارنہ فسادات، قیمتوں میں اضافہ، بے روزگاری جیسے مسائل میں روز بروز اضارفہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ  حدسے زیادہ رشوت خوری نے عام عوام کی زندگی کو بھی پریشان کردیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ ان مسائل سے چھٹکار ا پانے کے لئے   اقتدار کے لئے  اہل او رقابل  شخص کو قابل پارٹی کو ووٹ دینےکی ذمہ داری عوام کی ہے۔

دیش پانڈے نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو ملک کی حالت کافی بہتر تھی مگر حالیہ دنوں میں جمہوری نظام کو ہی خطرہ لاحق ہوگیا ہے، اس کے علاوہ بولنےکی آزادی کو بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قانونی نظام بگڑا ہواہے، ان سب کے خلاف جدوجہد کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ دیش پانڈے نے کہاکہ ایک رکن اسمبلی کے لئے ضروری ہے کہ وہ  اپنے حلقہ کی چو طرفہ ترقی کےلئے کوشش کرے،  ہر مذہب کےحقوق کی حفاظت کرے اور اپنی ذمہ داری کا شعور رکھتے ہوئے آگے بڑھے ۔ رائے دہندگان کو چاہئےکہ وہ ان سبھی نکات کا سنجیدگی سےجائزہ لے اور بیدارر ہے ۔

دیش پانڈے نے کہا کہ مجھے بہترین رکن اسمبلی کا جو ایوارڈ ملا ہے  اس کے اصلی حقدار دراصل ہلیال اور  جوئیڈا حلقہ کے  ووٹرس ہیں۔ عوام کے آشیرواد سے ہی مجھے  رکن اسمبلی  پھر ریاستی  وزیر اور حزب مخالف لیڈر کے ساتھ  پردیش کانگریس صدر کے طورپر خدمات انجام دینےکا موقع ملاہے۔

دیش پانڈے نے کہاکہ اگلے 7-8مہینوں میں کالی ندی منصوبہ مکمل ہوگا۔ اس منصوبے کے ذریعے حلقہ کے عوام کوکافی سہولیات میسر آئیں گی ۔ دیش  پانڈے کا بیٹا اور لیڈر پرساد دیش پانڈے اور تعلقہ ترجمان اُمیش نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ کے پی سی سی کے ضلعی  سکریٹری بھیمنا نائک، ممبر پرشانت دیش  پانڈے ، سبھاش کوریکر، سجاتا گاونکر، ضلعی   نائب صدر بی ڈی چوگلے ، کرشناپاٹل، مالا برگانجا، میونسپالٹی صدر اظہرالدین ، نائب صدر سورنا مادر، فیاض شیخ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔ تہنتی پروگرام میں ہزاروں لوگوں نےشرکت کی۔ ستیہ جیت گری نےنظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پروگرام سے پہلے شہر کے شیواجی سرکل سے کھلی جیپ میں دیش پانڈے اور ان کی اہلیہ رادھا کےساتھ ریلی نکالی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...