بھٹکل مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے زیراہتمام جلسہ تربیت حجاج  کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th July 2019, 6:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:4؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) حج کو صرف امیر اور پیسہ والے ہی جانا  ضروری نہیں ، بلکہ اللہ تعالیٰ جس کو منتخب کرتاہے وہ حج کی سعادت حاصل کرتاہے۔ تاریخ میں ایسے کئی واقعات ملتے ہیں  ، کئی دفعہ معمولی ، غریب بھی حج کرتاہے۔ہماری نیت صاف ہو اور ہم اس معاملے میں مخلص ہوں تو اللہ آسان کرتاہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی خلیفہ  جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نےکیا۔

وہ یہاں جماعت کے دفتر میں امسال حج پر جانےو الوں کے لئےمنگل بعد نماز عصر  منعقدہ حج تربیتی کیمپ پروگرام میں صدارتی خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نےبتایا کہ حج کے لئے جتنی بڑی خطیر رقم خرچ کرتےہیں شاید ہی کسی اور کام کے لئے اتنی زائد رقم خرچ کرتےہونگے۔ اور اس کے لئے پوری زندگی پائی پائی جمع کر رکھتے ہیں اور حج کے لئے جاتے ہیں۔ حج کا سفر میں یا عمل میں کچھ بھی غلطی ہوجاتی ہے تو حج نہیں ہوتا، دوبارہ حج کرنا پڑتا ہے۔ اگر نقص رہ جاتاہے تو اس کے لئے جانور کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ ان سب باتوں کا خیال رکھتےہوئے حج کی تیاری کرنی ہے۔ حج  میں صبر بہت ضروری ہے ، یہ سفر صبر کا تقاضا کرتاہے۔ اس کے علاوہ مولانا نے حج کے ارکان، طواف، احرام، مدینہ کا سفر، مکہ کا سفر ، قربانی ، سعی وغیرہ کے متعلق تفصیل سے بتایا۔

جلسہ کا آغاز حسن ابن عبدالعظیم ڈی ایف کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ حسن ابن عبدالقیوم سدی باپا نے ہدیہ نعت پیش کی ۔ مولوی محمد ہارون کنڈلوری ندوی نے کلمات استقبالیہ پیش کئے تو مولوی فرقان صدیقہ ندوی نے سفر کے حج کے آداب پراور مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے زیارت مدینہ کے متعلق تفصیلات بتائیں۔ مولوی میران ارشاد نائطے ندوی نے شکریہ اداکیاتومحمد طلحہ سدی باپا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر جماعت کے صدر محمد جعفر محتشم ، جنرل سکریٹری محمد میراں سعدا موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...