خطبہ ٔحج میں ا مام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کی وبائی امراض سے متعلق احکام ِ نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2021, 9:13 PM | خلیجی خبریں |

جدہ 20 جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی )خطبہ ٔحج میں ا   مام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ نے   وبائی امراض سے متعلق احکام ِ نبوی ؐ پر عمل  کرنے کی  تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جہاں طاعون پھیلاہووہاں  کے لوگ دوسرے علاقے میں نہ جائیں اور دوسرے علاقے کے لوگ اس علاقے میں نہ آئیں۔انہوں نے عالمی وبا کے اس دور میں وبائی امراض  سے متعلق احکام نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین کی۔  انہوں نے مسلمانوں کو آپس میں شفقت اور محبت کے ساتھ رہنے ،مساوات قائم کرنے ، دشمنی کو ختم کرنے اور اللہ کے واسطے ایک دوسرے کو معاف کردینے کی بھی  نصیحت  کی۔  امام کعبہ نے کہا کہ’’ اللہ نے فرمایا ہے کہ میرے سوا کسی کو نہ پکارو اور شریک نہ ٹھہراؤ، رسول ؐنے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے،  اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو۔‘‘ 

 ۶۰؍ ہزار منتخب عازمین حج نے پیر کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرتے ہوئے کورونا کی وبا کے خاتمے اور انسانیت کی بہتری کیلئے رو رو کر دعائیں کیں جبکہ مسجد نمرہ  سے خطبہ ٔحج دیتے ہوئے   امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ  نے مسلمانوں کو ایک دسرے کے ساتھ شفقت سے پیش آنے   کی تلقین کی۔

فجر بعد ہی عازمین  میدان عرفات کیلئے روانہ ہوئے ۔  پیر کو نماز فجر کے بعد سورج طلوع ہوتے ہی عازمین کے قافلے منیٰ سے میدان عرفات کی طرف روانہ ہوگئے جہاں  انہیں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنا تھا۔ منیٰ سے عازمین کی روانگی کے وقت مکہ معظمہ کی فضا کو گہرے بادلوں نے ڈھانپ رکھا تھا۔ کچھ حجاج کرام گاڑیوں  سے تو کچھ پیدل میدان عرفات پہنچے۔   یہاں انہوں نے ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔ رکن اعظم کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مغرب بعد مزدلفہ روانہ ہوگئے جہاں وہ مغرب اور عشا کی قصر نمازیں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ادا کریں  گے۔

  مسجد نمرہ سے  خطبہ حج  دیتے ہوئے الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ  نےتلقین کی کہ ’’نبی کریم ؐ  نے فرمایا ہے کہ جہاں طاعون پھیلاہووہاں  کے لوگ دوسرے علاقے میں نہ جائیں اور دوسرے علاقے کے لوگ اس علاقے میں نہ آئیں۔‘‘  

 انہوں  نے کہا کہ ’’اللہ کریم نے کہا ہے کہ میری رحمت میرے عذاب پر غالب ہے، رسولؐ نےفرمایاکہ جنت میں اللہ کے رحم و فضل کے بغیر کوئی داخل نہیں ہو گا۔‘‘ امام کعبہ نے کہا  کہ ’’اللہ نے جیسے تم پر احسان کیا ویسے تم لوگوں پر کرو، اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے، اللہ نے  والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا، والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو۔‘‘ انہوں  نے نبی کریم ؐ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے  ملازمین  اور خادموں  کے ساتھ احسان کا رویہ اختیار کرنے اور ان پران کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالنے کی نصیحت کی ۔

 امام کعبہ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ  نے  نصیحت کی کہ اللہ سے ڈرتے رہو، اپنی نمازوں کی حفاظت کرو اور اپنے وعدوں کو اللہ کی رضا کیلئے پورا کرو، شیطان تمہیں گمرا ہ کرنے کی کوشش کرے گا، اگر اللہ کا فضل نہ ہوتا تو لوگ شیطان کی اتباع کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ احسان یہ ہے کہ گویا تم اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو اور ایسا ممکن نہ ہو تو سمجھ لو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ اللہ کا فرمان ہے جو بندہ   اپنےنفس پر ظلم کرتاہے تو  اس کیلئےتوبہ کا دروازہ کھلا ہے، اگر کسی علاقے میں وبا پھیل جائے تو باہر سے لوگ وہاں نہ جائیں اور وہاں کے لوگ باہر نہ نکلیں، تمام حجاج اپنے اپنے شہروں کیلئے دعا کریں، جب آپ دعا کرتے ہیں تو فرشتے فخر کرتے ہیں۔
 خطبہ حج میں متنبہ کیاگیا کہ اللہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ   نے بندوں کے ساتھ نرمی کا معاملہ  فرمایا، اللہ نے فرمایا میں  نے تمہارے لئے دین کامل کردیا۔ ہمیں اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہئے جس کےسوا کوئی معبود نہیں، رسول کریمؐ آخری نبی ہیں، اپنی نمازوں کی حفاظت کرو، بالخصوص نماز عصر کی، اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرو۔ بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...