حج کوٹہ میں اضافہ:کرناٹک میں ویٹنگ لسٹ کے 2056تک عازمین کو منظوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th April 2019, 11:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی؍بنگلورو،20؍اپریل (ایس او نیوز) ملک کی آزادی کے بعد پہلی بار اترپردیش ،مغربی بنگال ،آندھرا پردیش اور بہار سمیت ملک کی کئی ایک ریاستوں کے تمام عازمین حج اس بار فریضہ حج ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ہند کی درخواست پرسعودی حکومت نے ہندوستانی عازمین حج کا کوٹہ بڑھاکر دولاکھ کردیا ہے۔ ملک کی 17؍ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عازمین کے حق میں یہ بہت بڑی خوشخبری ہے۔ کل ہی حکومت سعودی وزارت حج نے سرکاری طور پر حکومت ہند کو آگاہ کیا ہے کہ اس مرتبہ ہندوستان سے 2؍لاکھ حاجیوں کی گنجائش کو حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔ پچھلے دنوں ماہ فروری میں سعودی کے ولی عہد محمد بن سلمان سے وزیر خارجہ سشما سوراج اوروزیر برائے اموراقلیت مختار عباس نقوی کی ایک ملاقات میں ہندوستان کے حج کوٹے میں تقریباً 25؍ہزار کا اضافہ کیاگیا تھا۔ تازہ اطلاع کے مطابق کرناٹک کے کوٹہ میں بھی1452حاجیوں کا اضافہ ہواہے۔ ذرائع کے مطابق چند منتخب عازمین کا سفر منسوخ ہونے کی وجہ سے فہرست انتظار (Waiting List) کے 605عازمین کو منظوری مل گئی تھی۔ اب تازہ اضافہ کے سبب کرناٹک کی فہرست انتظار کے 2056تک کے عازمین کو سفر حج پر جانے کی منظوری مل چکی ہے۔ کرناٹک کے جن عازمین کا ویٹنگ لسٹ نمبر2056ہے وہ فوری ریاستی حج کمیٹی سے رابطہ کریں ان عازمین کو فی کس پہلی قسط 81؍ہزار روپئے اوردوسری قسط 1,20,000روپئے جملہ 2,01,000روپئے ایک ساتھ جمع کرنا ہے۔ اب تک ویٹنگ فہرست کے 2056عازمین کو منظوری مل چکی ہے۔ ان میں بھی جو عازمین بروقت پاسپورٹ وغیرہ جمع نہ کرنے میں ان کی جگہ اس سے آگے کی ویٹنگ لسٹ کے عازمین کو منظوری دی جائے گی۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت بننے کے بعد حج کوٹے میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ سال2017میں ہندوستانی حج کوٹہ1.70لاکھ اور 2018میں بڑھا کر 1.75لاکھ ہوگیا تھا۔ 2014میں ہندوستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 36 ہزار تھا جو بڑھ کر اب ریکار ڈ دو لاکھ ہوگیا ہے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے ذریعہ ہندوستان کا کوٹہ بڑھائے جانے سے اترپردیش ‘ مغربی بنگال‘ آندھرا پردیش‘ آسام ‘ بہار‘ پنجاب‘ گوا‘ منی پور‘ اوڈیشہ‘ پڈوچیری‘ دادر اور ناگر حویلی ‘ لکش دیپ ‘ چنڈی گڑھ‘ دمن اور دیو‘ ہماچل پردیش‘ جھارکھنڈ‘ تریپورا میں ویٹنگ لسٹ کلےئر ہونے کے ساتھ تمام درخواست دہندگان حج پرجانے سے خوش ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج نے کل ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کا حج کوٹہ دو لاکھ کرنے کی یقین دہانی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ریکارڈ دو لاکھ ہندوستانی مسلمان سبسڈی کے بغیر حج پر جائیں گے۔ جن میں محرم کے بغیر حج پر جانے والی 2340خواتین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج 2019کے لئے اترپردیش سے 34397‘ مغربی بنگال سے 8470م گوا سے191‘ منی پور سے 499‘ اوڈیشہ سے 698 ‘ آندھرا پردیش سے 2138‘ آسام سے 3588‘ بہار سے 4950‘ ہماچل پردیش سے 72 ‘ جھارکھنڈ سے 2233‘ پنجاب سے 343‘ تریپورا سے 110 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ حج کوٹہ بڑھائے جانے کا نتیجہ ہے کہ یہ تمام درخواست دہندگان حج پر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعہ حج کا پور ا عمل صدفیصد آن لائن ڈیجیٹل کرنے سے جہاں ایک طرف شفافیت یقینی ہوئی ہے وہیں دوسری طرف حج سستا ہوا ہے۔ جس سے ہندوستان سے حج پر جانے والے لوگوں کو آسانی ہوئی ہے۔ حج عمل میں شفافیت کی وجہ سے بچولیوں کا رول ختم کئے جانے سے ہوائی جہازوں کے کرائے میں کمی آئی ہے۔ اس سے جہاں گذشتہ سال عازمین حج کو 57کروڑ روپے کی بچت ہوئی تھی وہیں اس سال حج 2019پر عائد ہونے والی اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی کو پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔ جس سے حج 2019 پر جانے والے عازمین حج کو 113 کروڑروپے کی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام امبارکیشن پوائنٹ سے سفرحج کے لیے ہوائی جہاز کے کرائے میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ مدینہ میں رہائش کے لیے لئے گئے مکانات پچھلے سال کے مقابلے تقریباَ 100ریال کم پرلیے گئے ہیں جس سے ہندوستان کے ہر حاجی کو تقریباَ تین ہزارروپے کی بچت ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...