حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوا جاری، تقریباً 1350حجاج کرام کی وطن واپسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2019, 12:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) حج بیت اللہ2019 ء کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ 17/اگست2019سے جاری ہے اور اب تک کل 05پروازیں جدہ سے دہلی آچکی ہیں جن میں تقریباً1350حجاج کرام کی وطن واپس پہونچ چکے ہیں۔گزشتہ شام ایئرانڈیا کی فلائٹAI-5002سے دہلی پہنچنے والے 420 حجاج کرام کے دستے کودہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین عاصم احمد خان نے استقبال کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

آپ کو بتادیں کہ 17/اگست2019 سے حجاج کی وطن واپسی کا شروع ہونے والا سلسلہ 30/اگست 2019تک جاری رہے گا۔اس درمیان ایر انڈیا کی کل 64پروازیں حجاج کرام کو لے کر دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمنل پر آئینگی۔اس سال ہندوستان سے حج بیت اللہ کے لیے جانے والے کل1,39,960عازمین میں سے 22,551عازمین دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج کے مقدس سفرپرروانہ ہوئے تھے۔دہلی سے حج بیت اللہ جانے والے عازمین کا تعلق دہلی کے علاوہ مغربی اترپردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، پنجاب، ہماچل پردیش, چنڈی گڑھ اورجموں کشمیر سے ہے

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین عاصم احمد خان کی اطلاع کے مطابق دہلی حج کمیٹی دہلی امبارکیشن پوائنٹ پر انتظام اور انصرام کے لیے ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے حسب دستور گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کی تمام تر سہولیات کی یقین دہانی اور فراہمی کے لیے ہر وقت مصروف ہے اور دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجاج کی واپسی اور انہیں سہولت کے ساتھ اپنے احباب اور رشتہ داروں تک پہنچانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں دور درا ز کے صوبوں اور علاقوں کے حجاج اور انہیں لینے کے لیے دہلی آنے والے ان کے رشتہ داروں اور اہل خانہ کے قیام کے لیے حج منزل میں پہلے کی طرح مناسب انتظامات کیے گیے ہیں جہاں ریلوے ریزرویشن کے خصوصی کاؤنٹر اور حکومتِ دہلی کی طبی ٹیم بھی خدمات پر مامور ہے۔

اسی طرح دہلی سرکار کے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ایرپورٹ پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔اس کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے اس سال پہلی بار سول ڈیفینس ٹیم کے ساتھ بھارت اسکاوٹ ایند گائیڈ کے 60رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ایئرپورٹ پر حجاج کی سہولیات اور انہیں بہ آسانی ان کے رشتہ داروں تک پہنچانے کے لیے حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی،ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر جناب محسن علی، حج کمیٹی آف انڈیا دہلی لائزن آفس انچارچ سلطان عالم اور حج کمیٹی کے اسٹاف و دیگررضاکاران شب و روز اپنے حسن خدمت کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخاب: الیکشن کمیشن نے قائم کیا ریکارڈ، ووٹنگ سے قبل ہی 4650 کروڑ روپے ضبط

لوک سبھا انتخاب کو بدعنوانی سے پاک اور شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن لگاتار کوششیں کر رہا ہے۔ 15 اپریل کو کمیشن نے اس تعلق سے ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے افسران یکم مارچ سے روزانہ تقریباً 100 کروڑ روپے ضبط کر رہے ہیں۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...

پی ایم مودی و امیت شاہ کی بھی جانچ ہونی چاہئے: جے رام رمیش

تامل ناڈو میں کانگریس کے لیڈر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی چیکنگ کا معاملہ طول اب پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ راہل گاندھی ہی کیوں؟ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ تامل ...

بی جے پی اقتدار میں آئی تو آئین اور جمہوریت کو ختم کر دے گی، آگے الیکشن نہیں ہوں گے! ملکارجن کھرگے

انگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اگر بی جے پی غلطی سے دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ ملک سے آئین اور جمہوریت کو تباہ کر دے گی اور مزید انتخابات نہیں ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدوار وکاس ٹھاکرے کی حمایت میں مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ...