بنگلورو سے حج پروازیں 7جون سے شروع ہوں گی، 22جون تک روانگی جاری رہے گی،13جولائی تا 2 اگست واپسی
بنگلورو،23/مئی(ایس او نیوز)امسال سفر حج بیت اللہ کیلئے بنگلور و سے عازمین حج کی روانگی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈیول کے مطابق بنگلورو سے حج پروازیں 7جون 2023سے شروع ہوں گی اور روانگی کا سلسلہ 22جون 2023تک جاری رہے گا۔ بنگلورو سے عازمین حج کی پروازیں جدہ کیلئے روانہ ہوں گی اور ان کی واپسی 13جولائی سے مدینہ منورہ سے طے کی گئی ہے جو 2/اگست 2023تک جاری رہے گی۔ مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزی کٹیو آفیسرمحمد یعقوب شیخا کی طرف سے جاری اس شیڈیول میں ملک کے تمام حج ایمبارکیشن پائنٹس سے حج پروازوں کی روانگی کا شیڈیول جاری کیا گیا۔ جئے پور، کولکتہ، رانچی اور لکھنؤ سے حج پروازیں 21مئی سے ہی شروع ہو چکی ہیں اور 10جون تک ان پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پہلے دور کی پروازوں کی روانگی ختم ہونے کے بعد دوسرا دور 4جون سے شروع ہو گا اور اسی دور میں بنگلورو کی پروازیں بھی روانہ ہوں گی۔ احمدآباد اور گوہاٹی سے پروازیں 4جون سے روانہ ہوں گی اور باقی ایمبارکیشن پوائنٹس بشمول بنگلورو سے 7جو ن سے روانہ ہو گی۔