حج:2022:پرمٹ کے بغیر حج پر جانے والوں کے خلاف سخت قوانین جاری

Source: S.O. News Service | Published on 8th January 2022, 11:20 AM | خلیجی خبریں |

ریاض، 8؍ جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے پرمٹ کے بغیر حج کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کردی ہیں -حج انتظامات کو مؤثر بنانے، حج مقامات کا ماحول عبادت کیلئے ساز گار رکھنے، بدنظمی کو روکنے کیلئے مقررہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور ان پر سزاؤں کا چارٹ جاری کردیا ہے-

اخبار 24کے مطابق وزارت داخلہ نے حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید، جرمانے اور حج سے محرومی کی سزائیں متعین کی ہیں -وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو سعودی شہری اور خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے باشندے مقررہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے انہیں سزائیں دی جائیں گی-جو سعودی یا خلیجی حج اجازت نامے کے بغیر منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں جائے گا اس پر 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا-

اس کے ریکارڈ میں یہ بات لکھ دی جائے گی کہ اس نے اس سال حج کرلیا ہے اور دوبارہ خلاف ورزی پر آئندہ حج موسم میں سزا دگنی کردی جائے گی-جو سعودی یا خلیجی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ کے اطراف اس کی اندرونی بیلٹ منیٰ، مزدلفہ و عرفات کے اطراف اور الرصیفہ میں حرمین شریفین ٹرین اسٹیشن پر پکڑا جائے گا اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا- خلاف ورزی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی- حج کے مقامات سے باہر پکڑے جانے والے کو حج کا موقع نہیں دیا جائے گا-مذکورہ خلاف ورزیوں پر سزاؤں کا عمل درآمد ہر سال 28 ذی قعدہ سے ہوگا- مبینہ خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک خلاف ورزی تیسری بار دہرائے جانے پر سعودی اور خلیجی شہری پر جرمانہ ہوگا- اسے پبلک پراسی کیوشن کے حوالے بھی کیا جائے گا تاکہ وہ اس کے خلاف قید کی سزا کا فیصلہ کرسکے-قید کم از کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی ہوگی- پبلک پراسی کیوشن ہی اس کی بابت قانونی کارروائی کے احکام بھی جاری کرے گا-

حج اجازت نامے نہ رکھنے والے عازمین کو مقامات حج لے جانے والے پر 50 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا- جتنے افراد کو لے جائے گا اسی تناسب سے جرمانے ہوں گے یا چھ ماہ تک قید کی سزا ہوگی- دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں - عازمین کو حج مقامات پر لے جانے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا جائے گا- ضبطی کا فیصلہ عدالت سے جاری ہوگا اور ٹرانسپورٹر کی تشہیر بھی ہوگی-غیرسعودی اور غیر خلیجی حج قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر اسے مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا- مملکت میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا-

اس حوالے سے وزیر داخلہ کے جاری کردہ لائحہ عمل کے مطابق کارروائی ہوگی-ہر سال25شوال سے غیرملکیوں اور مملکت میں مقیم تارکین کو مکہ مکرمہ جانے سے روک دیا جائے گا-اس سے وہ مقیم تارکین وطن مستثنیٰ ہوں گے جو مکہ شہر میں سکونت پذیر ہوں اسی طرح وہ غیرملکی بھی مستثنیٰ ہوں گے جو حج کے موسم میں وہاں کسی ذمہ داری پر مامور ہوں گے بشرطیکہ ان کے پاس محکمہ پاسپورٹ سے اس کا پرمٹ موجود ہو-یہ پابندی چھ ذی قعدہ1427ھ بمطابق27نومبر2006کو جاری کردہ شاہی فرمان کے بموجب نافذ کی جائے گی-

وزارت داخلہ کی جانب سے اس امر کی صراحت کردی گئی ہے کہ اس کے ماتحت ادارے، سکیورٹی فورسز کے معاون ادارے ہی حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے بارے میں کارروائی کے مجاز ہوں گے-وزارت داخلہ نے توجہ دلائی ہے کہ سزاؤں کے خلاف متعلقہ افراد فیصلے کی اطلاع ملنے کے 10روز کے اندر ادارہ احتساب (دیوان المظالم) کے یہاں سزا کے فیصلے کو چیلنج کرسکتے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...