حج2021:تمام عازمین کیلئے کووڈ-19کاٹیکہ لازمی

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2021, 11:09 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،4؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی عرب کی وزرات صحت نے کہا ہے کہ مملکت سعودی عربیہ اس سال حج کیلئے ان ہی عازمین کواجاز ت دے گی جو کووڈ19کا ٹیکہ لگاچکے ہیں -

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربعیہ نے بتایا کہ جولائی میں پانچ روزہ مناسک میں شریک ہونے کا منصوبہ کررہے تمام عازمین کیلئے ”لازمی ٹیکہ“کااعلان کیاہے-اس سال کتنے عازمین کو اجازت دیں گے اس تعداد کی رابعہ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے اور یہ بھی نہیں بتایاکہ 2020کی طرح داخلی سطح پر محدود تعداد کے ساتھ حج کیاجائے گا یا پھر بڑی تعداد کو موقع فراہم کیاجائے گا ان باتوں کا بھی خلاصہ نہیں کیاہے-

انہو ں نے ایک سرکاری اعلامیہ میں کہاکہ آپ پر ضروری ہے کہ مقامات مقدسہ مکہ اورمدینہ میں اور 2021 کے حج کیلئے عازمین کے داخلہ کے تمام راستوں پر صحت عامہ کی سہولتوں کو پورا کرنے کیلئے درکار مین پاور کو قبل از وقت تیار کرلیں -انہوں نے مزیدکہاکہ حج اور عمرہ کے موقع کیلئے ایک ٹیکہ اندازی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی جائے اور اس میں شامل ہونے والے تمام ہیلتھ ورکرس کیلئے کووڈ19کا ٹیکہ لینالازمی ہوگا-

ایک پریس کانفرنس میں وزرات صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالے نے کہاکہ ٹیکہ لگانے یاٹیکہ لگائے ہوئے کسی فرد سے رابطے میں آنے کے بعدکسی قرنطین کی ضرورت نہیں ہوگی-منگل کے روز وائرس کے 302معاملات سعودی عربیہ میں درج کئے گئے ہیں - یہاں 2571سرگرم معاملات ہیں -508 افراد کیے حالت تشویش ناک ہے- اسلام کے پانچ ستون میں سے ایک حج ہے جو تمام مسلمانوں پر فرض کیاگیاہے اور جو قابل استطاعت ہے اس کواپنی زندگی میں ایک مرتبہ حج کرنا ضروری ہے- دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کیلئے آتے ہیں -پچھلے سال کووڈ19کی وجہ سے حج کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی- سعودی عربیہ میں مقیم لوگوں پر مشتمل دس ہزار لوگوں کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی جبکہ 2019میں 2.5ملین مسلمان دنیا بھر سے حج کیلئے آئے ہوئے تھے-

ایک نظر اس پر بھی