کیا بنگلورو حج بھون جیل میں تبدیل ہو گیا؟ محکمہ اقلیتی بہبودکے سکریٹری ابراہیم کے رویے سے ناراض نوڈل افسر سید اعجاز احمد مستعفی

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2020, 11:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کا دفتر اور سفر حج کے لئے بنگلورو سے عازمین حج کی روانگی کا مرکز حج بھون جو کورونا وائرس کے شبہ میں پکڑے جانے والے افراد کے لئے کوارنٹائن مرکز بنا ہوا ہے، اب ایسا لگتا ہے کہ اسے ریاست کی بی جے پی حکومت نے ایک باضابطہ جیل میں بدل کر رکھ دیا ہے-

اس حج بھون میں جاری من مانیوں اور اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری اے بی ابراہیم اڈور کی مبینہ لاپروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے نوڈل افسر سید اعجاز احمد نے استعفیٰ دے دیا ہے-

انہوں نے بتایا کہ جب سے حج بھون کو کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل کیا گیا اس سنٹر میں لوگوں کو رکھنے اور ان کے لئے دیگر انتظامات کروانے کے لئے جو رقم خرچ ہوئی تھی اس پر مشتمل ایک بل بنگلورو ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے پاس بھیجا گیا تھا-اس بل کی منظوری کے لئے سید اعجاز احمد نے ابراہیم اڈور سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سے بات کریں - اس پر ابراہیم اڈوراچانک سخت خفا ہو گئے اور کہا کہ وہ اس سے ایسی دروخواست کرنے والے کو ن ہوتے ہیں - اس پر انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کے ایکزکیو ٹیو سرفرازخان بی بی ایم پی کے افسر جوائنٹ کمشنر ہونے کے سبب مصروف ہیں اس لئے انہوں نے ضروری سمجھا کہ محکمہ کے سکریٹری سے درخواست کریں کہ وہ بنگلورو کے ڈپٹی کمشنر سے کہیں کہ اس بل کو منظوری دیں - اس پر دوبارہ ابراہیم برہم ہو گئے اور کہنے لگے کہ اعجاز کا بہت ہو چکا ہے - اس مرحلے میں انہوں نے کچھ نہیں کہا اور اپنا استعفیٰ نامہ ابراہیم کو روانہ کردیا-

اعجاز احمد نے بتایا کہ حج بھون کو جب سے کورانٹائن سنٹر میں تبدیل کیا گیا اس عمارت میں موجود حج کمیٹی کے دفتر آنے جانے والے ملازمین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ ا- انہوں نے کہا کہ جب سے حج بھون میں پادرائن پوراہ ہنگامے کے ملزموں کو رکھا گیا ہے اس کو مکمل طور پر جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے - یہاں تک کہ اس عمارت میں کام کرنے والے حج کمیٹی کے افسروں اور عملے سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں دور کھڑی کر کے پیدل آئیں - ان تمام مسائل پر جب ابراہیم کو متوجہ کروایا گیا تو اس سلسلہ میں افسروں سے بات کرنے کی بجائے وہ محکمہ میں اپنے ماتحتوں پر حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...