لیبیائی فوج کی دارالحکومت طرابلس میں ملیشیاؤں کے مراکز پربمباری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 3rd October 2019, 8:39 PM | عالمی خبریں |

طرابلس 3اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی زیرکمان فوج نے بدھ کے روز اور رات گئے دارالحکومت طرابلس میں قومی وفاق حکومت کے کئی مراکز پربمباری کی اور حکومت نواز ملیشیاؤں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج نے طرابلس کے جنوب میں الخلاطات روڈ، ایئرپورٹ روڈ اور ٹرانسپورٹ ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حکومت نواز ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔لیبیا کی فوج نے دارالحکومت طرابلس کے نواح میں متعدد محاذوں پرقومی وفاق فورس سے تعلق رکھنے والے مراکزاور کیمپوں پر جمعرات کی صبح شدید اور بیک وقت گولہ باری کا آغاز کیا۔لیبیائی فوج کے ایک عہدیدار خالد المحجوب نے  بتایا کہ لیبیا کی فضائیہ نے ان مقامات پر شدید فضائی حملے کیے ہیں جہاں بری فوج کے دستے بھی قومی وفاق حکومت کی حامی ملیشیاؤں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیائی فوج نے طرابلس کے اطراف میں مزید اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ لڑائی کب تک جاری رہے گی۔لیبیائی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ قومی وفاق حکومت اپنی وفادار ملیشیا کے حالیہ جانی نقصان پرسخت مایوسی کا شکار ہوئی ہے۔ رحبہ شیلڈ کے کمانڈر بشیر خلف اللہ المعروف البقرہ کے زخمی ہونے، ایک دہشت گرد تنظیم کے سینئر کمانڈر مصطفی کی گرفتاری، ترکی سے لیبیائی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے والے اخوان لیڈرھشام امسیمیرکی وفات اور کئی جنگجوؤں کے منحرف ہو کر لیبیائی فوج میں شامل ہونے کے واقعات نے حکومت کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے۔درایں اثناء لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے سیاسی اور سفارتی حل کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم اطالوی اور امریکی وزرائے خارجہ نے لیبیا تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیبیامیں جاری خانہ جنگی کی روک تھام کا واحد راستہ سیاسی طریقے سے تلاش کیا جانا چاہیے۔ادھر برلن میں لیبیا کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔