مودی کے اُبھرنے سے ملک کی جمہوریت خطرہ میں: دورے سوامی

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2021, 1:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍فروری(ایس او  نیوز) بنگلورو کے 102سالہ مجاہد آزادی ایچ ایس دورے سوامی کا کہنا ہے کہ ملک میں آج جس طرح تحریکوں کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سے یہ محسوس ہو تا ہے کہ ملک کی جمہوریت خطرہ میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جب بھی کوئی رہنما تنہا ابھرا ہے تو اس کی وجہ سے ملک کے جمہوری نظام کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔ حال ہی میں کسانوں کے احتجاج کے سلسلے میں جڑے معاملہ میں دشا روی نامی ماحولیاتی کارکن کی گرفتاری کے بارے میں دورے سوامی کہتے ہیں کہ انہیں مضبوط رہنا چاہئے۔وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ حکومت ان لوگوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کررہی ہے جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی۔اورزیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ان کو انصاف کا موقع بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہد آزادی کے دوران انگریز حکومت نے گاندھی جی اور بال گنگا دھر تلک کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جس طر ح گرفتار شدہ کارکنوں کو عدالت میں پیش کرنے سے گزیر کیا جا رہا ہے، اس سے یہی تاثر بن رہا ہے کہ حکومت لوگوں کی زبان بند کردینا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ 23سال کے تھے جب جہد آزادی میں حصہ لینے کے سبب انگریز حکومت نے انہیں قید میں ڈالا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جیل ان کے لئے صعوبت کا سبب نہیں تھی بلکہ یہ سزا ان کے لئے بہت کچھ سیکھنے کا سبب بنی۔دشا روی کی گرفتاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جس طرح دہلی پولیس نے مقامی مجسٹریٹ کو مطلع کئے بغیر گرفتار کیا ہے۔ یہ بہت زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لڑکی کی بہادری قابل رشک ہے۔ اس لڑکی کو مضبوط رہنا ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ ملک میں نوجوان جس طرح عوامی مفاد کے لئے آواز اٹھانے کے لئے آگے آرہے ہیں وہ خوش آئند ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جس طرح ملک میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اس سے بہتر نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...