گیان واپی مسجد: سول کورٹ نے نئی عرضی پر کی سماعت، معاملہ فاسٹ ٹریک کورٹ منتقل، سماعت 30 مئی کو

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2022, 1:08 AM | ملکی خبریں |

وارانسی، 25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے وارانسی میں گیان واپی معاملے کو لے کر ایک نئی عرضی پر اہم سماعت بدھ کے روز ہوئی۔ سول کورٹ سینئر ڈویژن کے جج روی دیواکر نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اسے فاسٹ ٹریک کورٹ میں منتقل کر دیا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 30 مئی کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج مہندر پانڈے اس معاملے کی سماعت کریں گے۔

دراصل سینئر ڈویژن کورٹ میں منگل کے روز گیان واپی مسجد سے متعلق ایک نئی عرضی داخل کی گئی تھی۔ یہ عرضی ’وشو ویدک سناتن سنگھ‘ کے سربراہ جتیندر سنگھ بسین کی بیوی کرن سنگھ نے داخل کی تھی جس میں تین مطالبات رکھے گئے ہیں۔ عرضی کے مطابق پورے گیان واپی مسجد احاطہ میں مسلمانوں کے داخلے پر فوراً روک لگائے جانے، ہندوؤں کو گیان واپی احاطہ میں پوجا کا حق دینے اور مبینہ شیولنگ ملنے والی جگہ پر فوری اثر سے ہندوؤں کو پوجا کا حق دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے گیان واپی مسئلہ پر عدالتوں میں سماعتیں ہو رہی ہیں اور سروے وغیرہ کا عمل بھی انجام پا چکا ہے۔ شرنگار گوری کے دَرشن کی اجازت سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سول جج روی کمار دیواکر نے مسجد کا سروے کرانے کا حکم دیا تھا۔ کمیشن کی کارروائی کے بعد گیان واپی مسجد کے اندر وضو خانہ میں مبینہ طور پر ایک شیولنگ ہونے کی بات کہی گئی۔ حالانکہ مسلم فریق نے اسے فوارہ بتایا ہے۔ اس معاملے پر سماعت ضلع کورٹ میں چل رہی ہے اور 26 مئی کو اس سلسلے میں سماعت بھی ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...