گیان واپی مسجد کےخلاف سازشیں ناکام بنائیں،عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ 1991ء کو نافذ کرنے کا مطالبہ ، ایس ڈی پی آئی کا ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2022, 12:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21؍مئی (ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) سوشیل  ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے وارانسی میں گیان واپی مسجد کے ایک حصے کو سیل کرنے کے وارانسی عدالت کے حکم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ‘گیان واپی مسجد کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں۔ عبادت گاہوں کے ایکٹ 1991کو نافذ کرو ‘کے مطالبے کے تحت بنگلور، میسور، چتر درگہ،شیموگہ،ٹمکور،چکمگلور،وجیانگرم،کوپل،بیجاپور،یادگیر، سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔

ایس ڈی پی آئی کے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گیان واپی مسجد کے متعلق معزز عدالت کا حکم عبادت گاہ ایکٹ 1991کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں 15اگست 1947کو جو مذہبی مقام جس شکل میں تھا وہ اسی حیثیت میں رہے گا۔قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کھبی بھی کسی مذہبی فرقے کے مقدس مقام کا کسی الگ فرقے یا حصے میں تبدیل نہیں کر ے گا۔ گیانی واپی مسجد سے متعلق تنازعہ اور خلل کوئی نئی بات نہیں ہے یہ آرایس ایس کے ایجنڈے کا ایک حصہ ہے کہ مذہبی عبادت گاہوں اور دیگر مذہبی شعبوں خصوصا مسلمانوں کی تعمیر کردہ اور ملکیت والی تاریخی یادگاروں کو تباہ کردیا جائے اور چھین لیا جائے۔آر ایس ایس سنگھ پریوار کئی عرصے سے د عوی کر رہے ہیں کہ انہو ں نے ملک بھر میں 3000مساجد کو منہدم کرنے یا بحال کرنے کی فہرست بنائی ہے۔ گیان واپی اس فہرست میں دوسری مسجد ہے، بابری مسجد پہلی تھی۔

بابری مسجد کے انہدام کا وہی طرز عمل تھا جو گیان واپی مسجد کے معاملے میں چل رہا ہے۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، ملک کے سیکولر لوگوں کی حمایت کے ساتھ، ملک میں مسجدوں اور دیگر مذہبی مقامات کا انہدام اور امن و امان کو تباہ کرنے کے ایسے کسی بھی اقدام کا سخت مقابلہ کرے گی۔ 2014میں جب سے انتہائی دائیں باز و کے ہندوتوا فاشسٹوں نے ملک میں اقتدار سنبھالا ہے تب سے ملک کے آئین کو ایک طرف کردیا گیا ہے اور مسلمانوں پر آئے دن مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ہندوستان کے تمام سیکولر جمہوری لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک کو مزید برباد ہونے نہ دیں اور سنگھ پریوار کی مزاحمت اور اسے لگام دینے کیلئے ایس ڈی پی آئی کا ہاتھ بٹائیں اور ملک کے آئین کو بچانے اور ملک میں امن وامان قائم کرنے کیلئے آگے آئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...