مرڈیشور لائنس کلب کے زیر اہتمام یوم ِ اساتذہ کے موقع پر ’احترام استاد‘ پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th September 2019, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور کے لائنس کلب کی جانب سے یوم اساتذہ کی مناسبت سے ’احترام استاد‘ پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے موظف اساتذہ کرام کو تہنیت اور شال پوشی کی گئی۔

وظیفہ یاب اساتذہ گروداس موگیر، وامن پاؤسکر، ٹی بی نائک، حسینہ بانو شیخ، پرمیشوری ہریکنتر، سوشیلا واجنتری کی شال پوشی کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی ۔ لائنس کلب کے صدر رام داس شیٹھ نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ معاشرے کو تعلیم دینے والے اساتذہ کی عزت افزائی ، احترام ، تہنیت کرنا ہمارا فرض ہے۔ ڈاکٹر سنیل جتن نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ڈاکٹر ایم وی ہیگڈے ، ناگیش مڈیوال موجود تھے۔ کلب کے ممبران منجوناتھ دیواڑیگا، موہن نائک، گجانن شٹی ، بستاواں ڈیکوستھا، سبرائے نائک، وشوناتھ کامت، شیوانند دئیمنے ، کرن کائی کنی ، وشوناتھ مڈیوال موجود تھے۔ گیتا ہیگڈے نے پرارتھنا کی ،جگدیش جین نے شکریہ اداکیا۔ کرشنا ہیگڈے نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی