نائیجر: بندوق برداروں کے حملے میں فرانسیسی کارکنوں سمیت آٹھ افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 7:45 PM | عالمی خبریں |

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے امدادی کارکنوں پر اس 'بزدلانہ‘ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساحل خطے میں دہشت گرد گروپوں کے خاتمہ کے لیے نائیجر حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے۔

نائیجر کے تیلابیری خطے کے گورنر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ”بندوق برداروں کے حملے میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ ان میں ایک گائیڈ، ایک ڈرائیور سمیت دو نائیجریائی شہری اور آٹھ دیگر فرانسیسی شہری تھے۔"

فرانس کے صدارتی دفتر نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اس نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔

فرانسیسی امدادی گروپ ACTED کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کے کئی ورکر شامل ہیں۔ یہ لوگ تفریح کے لیے وہاں گئے تھے۔

اس غیر سرکاری تنظیم کے وکیل جوسف بریہام نے کہا”نائیجر میں ہلاک ہونے والے آٹھ افراد میں سے کئی ACTED کے ملازم تھے۔"

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے اس واقعہ کے بعد نائیجر کے اپنے ہم منصب محمدو اسوفو سے فون پر بات کی اور کہا کہ وہ ساحل خطے میں دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہیں۔ فرانسیسی صدر نے اس حملے کو 'بزدلانہ‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے خلاف جو کچھ بھی ممکن ہوگا وہ کریں گے۔

یہ سابقہ فرانسیسی نوآبادیاتی علاقہ سیاحوں میں کافی مقبول ہے۔ یہاں نایاب قسم کے مغربی افریقی یا نائیجریائی ژرافے پائے جاتے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ مغربی شہریوں کے خلاف یہ حملہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔

تیلا بیری کے گورنر تیجانی ابراہیم کاٹیلا نے کہا”ہم صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں اور بعد میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔" انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ اس حملے میں کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

نائیجر ماحولیاتی سروسز سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ حملہ کویورے قصبہ سے چھ کلومیٹر دور مشرقی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔  ”بیشتر متاثرین گولیوں سے ہلاک ہوئے۔ ہمیں جائے حادثہ پر ایک میگزین اور کارتوس کے خالی خول ملے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا ”ہمیں نہیں معلوم کہ حملہ آور کون تھے لیکن وہ موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور جھاڑیوں میں چھپ کر سیاحوں کی آمد کا انتظار کررہے تھے۔“

نائجریائی اہلکار نے مزید بتایا کہ جائے واردات پر لاشیں ایک دوسرے کے بغل میں پڑی ہوئی تھیں اور گاڑی کو آگ لگا دی گئی تھی۔ اس پر گولیوں کے نشانات بھی تھے۔

 

ادھر پیرس میں فرانسیسی آرمی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فرانسیسی فورسز ساحل علاقے میں جہادیوں سے نبردآزما نائیجر کی فورسز کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار نے دیکھا کہ نائیجر کی آرمی جنگلوں میں تلاشی مہم میں مصروف تھی جب کہ آسمان پر فرانسیسی جنگی طیارے چکر لگا رہے تھے۔

پڑوسی ملک مالی کے صدر ابراہیم بوبکر کیئتا نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجر سیکورٹی فورسیز، جی 5 ساحل جوائنٹ فورسز اور فرانس کی بارخانے فورس کی مشترکہ کارروائیوں کے باوجود ساحل علاقے میں 'پرتشدد انتہاپسندی‘ اب بھی زوروں پر ہے۔

یہ خطہ گوکہ 'خطرناک علاقہ‘ نہیں سمجھا جاتا ہے اور عام لوگوں کے علاوہ سفراء، سفارت کار اور دیگر افسران بھی یہاں تفریح کے لیے آتے ہیں۔ لیکن مالی اور برکینا فاسو کی سرحدوں کے نزدیک واقع تیلابیری علاقہ عدم استحکام کا شکار ہے۔ یہ علاقہ ساحل جہادی گروپوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔ حکومت نے جہادیوں کی سرگرمیوں پر قابوپانے کے مقصد سے گزشتہ جنوری سے موٹر سائیکلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...