خلیجی ممالک میں انسداد کورونا وائرس اقدامات کا تارکین وطن پر اثر۔ حکومت ہند جائزہ لینے میں مصروف، مشکلات سے دو چار ہندوستانیوں کی ہر ممکن مدد کرنے ہندوستانی مشنوں سے خواہش

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2020, 10:52 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

نئی دہلی،14؍اپریل(ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) ہندوستان، خلیجی علاقہ کے کئی ممالک جیسے متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان میں کورونا وائس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کئے گئے زبردست اقدامات کے، تارکین وطن پر امکانی اثر کا جائزہ لینے میں مصرف ہے۔

حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ علاقہ خلیج میں ہندوستانی مشنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مشکل حالات سے دو چار ہندوستانیوں کی ہر ممکن مدد کریں اور کورونا وائرس کے بعد اُبھر نے والی سماجی۔ معاشی صورتحال پر نظر رکھین۔

یہاں یہ بات بتائی جائے کہ خلیجی ممالک میں لگ بھگ 80 لاکھ ہندوستانی رہتے ہیں اور مذکورہ وباء کے پیش نظر اِن ہندوستانیوں میں اپنے گزر بسر کیلئے بے چینی بڑھتی جارہی ہے کیوںکہ مذکورہ وباء کے سبب خلیجی علاقہ کی معیشت پر بڑا نقصاندہ اثر پڑا ہے ۔ جبکہ خلیجی ممالک میں تیل کی پیداوار اِن ممالک کی معیشت کی اساس سمجھی جاتی ہے۔ تقریباً تمام خلیجی ممالک نے مکمل لاک ڈاؤن اور سفر پر تحدیدات کے بشمول کئی سخت اقدامات کئے ہیں۔ حتیٰ کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سرحدات کو بند کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایسے ممالک کیخلاف پہلے ہی امکانی کارروائی کی وارننگ دی ہے جو اپنے شہریوں کو واپس ہونے کی اجازت دینے سے انکار کررہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ امارات میں لگ بھگ 3.3 ملین ہندوستانی رہتے ہیں جو اس ملک کی آبادی کا لگ بھگ 30 فیصد ہیں۔ ہندوستانی ریاستوں میں سے کیرالا کے سب سے زیادہ ساکن، امارات میں مقیم ؍ برسرکار ہیں اِ س کے بعد ٹاملناڈو اور آندھرا پردیش کا نمبر ہے۔ ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد، قطر میں تعمراتی شعبہ میں کام کرتی ہے۔ قطر 2022 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔

حکومت ہند خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کے بارے میں اطلاعات کی صداقت معلوم کررہی ہے۔حکومت کے ذرائع نے یہ بات اُس وقت بتائی جب یہ پوچھا گیا کہ خلیجی ممالک کے حکومتوں نے جو انسداد کورونا وائرس اقدامات کئے ہیں، اُن کا اثر، وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں پر کیا ہوا ہے۔

سعودی عرب تیل پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کے انسداد کیلئے ملک گیر کرفیو میں غیر معینہ مدت کی توسیع کردی ہے۔ مذکورہ علاقہ میں کورونا وائرس کیسس کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ سعودی عرب، کویت ، امارات، قطر بحرین اور عمان میں مجموعی طور پر وائرس انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار کے قریب ہے جبکہ اموات کی تعداد 100 ہے۔

ہندوستان نے ایک پالیسی امر کے طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو اُس وقت تک واپس نہ لایا جائے جب تک کہ ملک گیرلاک ڈاؤن ختم نہ ہوجائے۔ موجودہ 21 روزہ لاک ڈاؤن اگر چہ کل (منگل 14 اپریل ) کو ختم ہورہا ہے ، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اِس میں، بعض رعایتوں کے ساتھ مزید 2 ہفتوں کی توسیع کی تیار کرچکی ہے۔ ہندوستان کورونا وائرس سے نمٹنے کے معاملہ میں کئی ممالک کی مدد بھی کررہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...