گلف کمیٹی شمشی کے زیراہتمام دبئی میں گیٹ ٹو گیدر کا انتظام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th December 2019, 8:29 PM | ساحلی خبریں |

دبئی:14؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)ہوناور کے شراوتی ندی کنارے بسا ایک خوبصورت چھوٹا سا گاؤں  شمشی سے روزگار کے لئے یونائیٹیڈ  عرب ایمریٹس(یو اے ای )  آکر مقیم   ممبران کے لئے’ گلف کمیٹی شمشی‘ کے زیر اہتمام  دبئی کے الراشیدیہ پارک میں 13دسمبر 2019بروز جمعہ کو گیٹ ٹو گید ر کا انتظام کیاگیا تھا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اترکنڑا ضلع کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر اسماعیل تلکانی نے خطاب کرتےہوئے شمشی گلف کمیٹی کی طرف سے منعقد کی گئی خوبصورت بزم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے لگ رہاہےکہ جیسے ہم اپنے وطن میں ہیں۔ انہوں نے ممبران سےمتحد رہ کر اپنی سرگرمیوں کو انجام دینے کی اپیل کی۔گیٹ ٹو گیدر میں شمشی سے تعلق رکھنے والے تقریباً تمام ممبران شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ یواے ای میں برسرروزگار شمشی کے سیکڑوں افراد پر مشتمل ’گلف کمیٹی شمشی ‘ کا قیام 2009میں ہواتھا۔ جس کے ذریعے شمشی میں کئی سماجی خدمات انجام دئیے جارہے ہیں۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...