بیدر کے بسواکلیان کی 8سالہ طوبیٰ زینب کا عظیم کارنامہ؛ صرف 20مہینوں میں حفظ قرآن کی تکمیل

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2021, 2:01 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

    گلبرگہ یکم اگست(ایس او نیوز؍شاکر ایم اے حکیم )  کرونا وباء میں لاک ڈاؤن کے سبب سارے مدارس بند تھے جس کے باعث ہونہار نسل کا کافی تعلیمی خسارہ ہوا۔  بہت سارے بچوں نے اس دوران ٹی وی، موبائیل اور دیگر مشغولیات میں اپنا قیمتی وقت ضائع کیا۔ لیکن چند والدین نے ان اوقات کو غنیمت جانتے ہوئے اپنی اولاد کو صحیح رخ پر گامزن کیا  اور اس طرح ان بچوں نے اپنے وقت کا صحیح استعمال کیا۔ ان ہی میں سے بسواکلیان بیدر ضلع ریاست کرناٹک کی ایک ہونہار، کم عمر، آٹھ سالہ لڑکی طوبیٰ زینب ہے جس نے اپنے والد محترم حافظ محمد عمران صدر جمعیت علماء بسوا کلیان سے شرف تلمذ حاصل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران صرف بیس مہینوں کے قلیل عرصہ میں معہ تجوید حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ ( ماشاء اللہ، اللہ اس بچی کو نظر بد سے بچائے اور اس کو اپنے حفظ و امان میں رکھے)

طوبیٰ زینب کا یہ قابل ستائش اور عظیم کارنامہ ہے اور قرآن پاک کا واضح معجزہ ہے کہ ایک آٹھ سالہ لڑکی نے اتنے کم عرصہ میں قرآن جیسی ضخیم و عظیم کتاب کو سینہ میں بسالیا۔ یہ کم سن لڑکی دیگر بچوں کے لئے مثال اورملت اسلامیہ کے لئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ اس پر مسرت موقع پر مولانا محمد تصدق ندوی،جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر نے حافظ محمد عمران اور ان کی  کمسن دختر حافظہ طوبیٰ زینب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس حافظہ کو تا حیات قرآن سینہ سے لگائے رکھنے اور اس پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔