گلبرگہ: گئوکشی و زرعی قوانین کے خلاف کانگریس کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2021, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،16؍جنوری(ایس او نیوز) کرناٹک میں گلبرگہ کانگریس پارٹی آفس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب جاری کردہ گئوکشی قانون اور 3 زرعی قوانین کے خلاف ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا۔

کانگریس پارٹی کے ریاستی کارگزار صدر ایشور کھنڈرے نے کہاکہ بی جے پی حکومت عوام کی ترقی کے لیے کام کرنے کے بجائے مخالف کسان و مزدور پالیسیوں پر گامزن ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان تقریباً دو ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت انہیں نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر بعض تاجرین کو فائدہ پہنچانے کےلیے عوام کو پریشان کرنے کا الزام عائد کیا۔

کانگریس رہنما نے کرناٹک میں گئوکشی قانون کو غیردستوری طریقے سے نافذ کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت من مانی کرنے میں مصروف ہے جبکہ عوام بی جے پی کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ کانگریس، ملک بھر میں مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے متعلق عوام کو آگاہ کررہی ہے اور کرناٹک میں بھی ریاستی حکومت کی کسان و مزدور مخالف پالسیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...