کرناٹک کے مختلف اضلاع میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ۔ 6سال سے کم عمر والے 12 بچے بھی متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 2:33 PM | ریاستی خبریں |

بھٹکل 17؍جنوری(ایس او نیوز) کرونا کی تیسری لہر کے دوران ریاست کرناٹک کے مختلف اضلاع میں کرونا کے مریضوں ں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک طرف اتر کنڑا میں کرونا مریضوں کی تعداد اتوار کو ایک ہی دن تین سو کو پار کر گئی تو گلبرگہ میں 6سال اور اس سے کم عمر کے 12بچے بھی کرونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

گلبرگہ ضلعی محکمہ صحت کے پریس نوٹ کے بموجب جمعرات تک ضلع گلبرگہ میں جملہ 958افراد کرونا سے متاثر پائے گئے ان میں 556مرد اور 392خواتین شامل ہیں۔ کرونا کے جملہ متاثرین میں سے 132مریض ایسے ہیں جن کی عمر 18سال سے کم ہے اور 82مریض ایسے ہیں جن کی عمر 60 برس سے زیادہ ہے۔ ان جملہ متاثرین میں سے 646کرونا مریضوں کا تعلق گلبرگہ شہر ہی سے ہے۔

ضلعی ہیلتھ بلیٹن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جمعہ کے دن ضلع گلبرگہ میں کرونا کے مزید 338مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ اس طرح کرونا کے نئے متاثرین کی تعداد جمعہ تک 1226تک پہنچ گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔