گلبرگہ میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے چار لوگوں کو آگ لگادی۔ دو کی موت، دو کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 11:29 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،30؍جون (ایس او نیوز؍راست)  شرن اپا  نامی ایک شخص  نے   اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو نذر آتش کردیا جس میں سے دو کی موت واقع ہوگئی  جبکہ دیگردو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ واردات  نارائین پور گائوں ہنسگی تعلقہ ضلع یادگیر گلبرگہ ڈویژن میں چہارشنبہ کو پیش آئی۔

سپرینٹنڈینٹ  آف پولیس چی بی ویدا مورتی  نے بتایا کہ   ملزم شرن اپا نے خاندانی جھگڑے کے سبب سدرام اپامورال اور مت اپا مورال کے علاوہ اپنی بیوی کے والد اوربھائی کواپنے گھر میں آگ لگادی ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شرن اپا اور اور اس کی بیوی کے مابین ایک خاندانی جھگڑے کے ضمن میں بحث جاری تھی ۔ ملزم شرن اپا کا اپنی بیوی ہلی گے اماں سے بھی جھگڑا تھا ۔ ہلی گے اماں کے آیس آر ٹی سی لنگسگور ڈپو میں ایک میکانک کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ گزشتہ 14مہینوں سے تنہائی میں زندگی گزار رہی تھی ۔ اس کے نتیجہ میں ملزم شرن اپا نے اپنی بیوی کے افراد خاندان کو وہاں طلب کیا تاکہ بات چیت کے ذریعہ تنازعہ کو حل کیا جاسکے ۔ لیکن مکان سے باہر نکلنے سے قبل اچانک اس نے ڈاکٹر ویدا مورتی کے بیان کے بموجب ان تمام کے جسم پر پٹرول ڈال دیا اور آگ لگادی پھر گھر کے دروازے بھی بند کردئے ۔ اس واقعہ کے فوری بعد چاروں متاثرین کو فوری طور پر لنگسگور کے تعلقہ ہسپتال میں شریک کروایا گیا ۔ جہاں 35سالہ ناگ اپا  زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ بعد ازاں مابقی تین متاثرین کو رائیچور انسٹی  ٹیوٹ ٹ آف میڈیکل سائینس میں داخل کیا گیا جہاں 65سالہ شرن اپا سارور  کی بھی موت واقع ہوگئی ۔ ذرائع  کے بموجب سدرام اپا مرال اور مٹ اپا مرال کی حالت نازک ہے ۔ نارائین پور پولیس نے  ملزم کو گرفتار کرکے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...