گجرات کے وزیر کو بلیک میل کر رہی تھی خاتون، ٹی وی شو دیکھ کر رچی سازش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2019, 11:05 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 23 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گجرات کے باردولی میں بلیک میلنگ کا حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے،جہاں ایک خاتون نے ٹی وی شو دیکھ کر ریاست کے ایک وزیر کو ہی بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔خاتون نے وزیر پر اس کی بہن کے ساتھ ریپ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک کروڑ سے زیادہ روپے کی مانگ کی تھی لیکن شکایت ملنے کے بعد پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا۔ملزم خاتون کی شناخت 46 سالہ پروین بین کے طور پر ہوئی ہے،پکڑے جانے پر خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کو پیسے کی ضرورت تھی، اس لئے اس نے ٹی وی شو کرائم پٹرول دیکھ وزیر کو بلیک میل کرنے کی سازش رچ ڈالی۔خاتون نے بارڈولی سے رکن اسمبلی اور گجرات کے کابینہ وزیر ایشور سنگھ پرمار کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے بتایا کہ وزیر کے ایک ملازم کو 28 جون کے دن ایک بندلفافہ ملاتھا،اس لفافے میں ایک خط تھا جس میں وزیر سے 2 کروڑ روپے مانگے گئے تھے،اس خط کے آخر میں درشنا بین لکھا تھا۔اس کے بعد گذشتہ 15 جولائی کو جنتانگر رہائشی سابق شہر بھاجپا چیف سریندر سنگھ پرمار کے گھر کے باہر ایک بند لفافہ برآمد ہوا۔اس لفافے میں ایک خط تھا جس میں وزیر پر کسی خاتون کی طرف سے اس کی بہن کے ساتھ ریپ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور انہیں ریپ کے نام پر بدنام کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس معاملے کو رفع دفع کرنے کے لئے خط لکھنے والے نے 1 کروڑ روپے سے زیادہ مانگے تھے۔خط میں بتایا گیا تھا کہ پیر کی دوپہر 1 سے 2 بجے کے درمیان سربھو میں ہنومان مندر کے پاس ایک شخص موجود رہے گا،اسی کو پیسہ دینا ہے،رقم نہیں ملنے پر وزیر کے خاندان کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی تھی،اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی۔پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی۔بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ پر باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پولیس نے کھنگالے تو اس میں ایک خاتون دکھائی دی۔پولیس تیزی سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم خاتون تک جا پہنچی۔پولیس نے بارڈولی کے آنند نگر ہی پروین بین کو گرفتار کیا،پکڑے جانے کے بعد اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...