آئی پی ایل 2022: گجرات ٹائٹنس نے لکھنو سپر جائنٹس کو 5 وکٹ سے شکست ، ڈیوڈ ملر اور راہل تیوتیا کی شاندار بلے بازی

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2022, 11:44 AM | اسپورٹس |

ممبئی، 29؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات ٹائٹنس کی ٹیم پہلی بار آئی پی ایل 2022 میں اتر رہی ہے۔ آئی پی ایل کے اپنے پہلے مقابلے میں ٹیم نے لکھنو سپر جائنٹس کو 5 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

کپتان ہاردک پانڈیا  نے 33 رنوں کی اچھی اننگ کھیلی۔ بطور کپتان انہوں نے آئی پی ایل میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ڈیوڈ ملر اور راہل تیوتیا نے میچ کا رخ بدلا۔ کے ایل راہل  کی کپتانی والی لکھنو سپر جائنٹس  نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 158 رن بنائے تھے۔ جواب میں گجرات نے ہدف کو 19.4 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ٹورنا منٹ کے موجودہ سیزن کی بات کی جائے تو چاروں میچ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات ٹائٹنس کی ٹیم حالانکہ اچھی شروعات نہیں کرسکی تھی۔ سلامی بلے باز شبھمن گل (0) پہلے اوور میں دشمنتھا چمیرا کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کے چکر میں آوٹ ہوئے۔ نمبر-3 پر اترے وجے شنکر بھی ناکام رہے۔ وہ چمیرا کی گیند پر صرف چار رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ 15 رنوں پر 2 وکٹ گرنے کے بعد میتھیو ویڈ اور ہاردک پانڈیا نے تیسرے وکٹ کے لئے 57 رن جوڑے۔ ہاردک پانڈیا 28 گیندوں پر 33 رن بناکر بڑے بھائی اور بائیں ہاتھ کے اسپنر کنال پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا نے پانچ چوکے  اور ایک چھکا لگایا۔

آف اسپنر دیپک ہڈا نے بلے کے بعد گیند سے بھی کمال کیا۔ انہوں نے سلامی بلے باز میتھیو ویڈ کو آوٹ کرکے گجرات کا چوتھا جھٹکا دیا۔ ویڈ نے 29 گیندوں پر 30 رن بنائے۔ انہوں نے چار چوکے لگائے۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر اور راہل تیوتیا ٹیم کو سنبھالنے میں جٹے۔ ٹیم کو آخری 5 اور میں 68 رن بنانے تھے اور 6 وکٹ باقی تھے۔

 

16واں اوور بنا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ: میچ کا 16واں اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کہا جاسکتا ہے۔ شبنم گرنے کے بعد بھی کے ایل راہل نے دیپک ہڈا کو ان کا تیسرا اوور کرایا۔ اس اوور میں 22 رن بنے۔ راہل تیوتیا اور ڈیوڈ ملر دونوں نے ایک ایک چھکا اور ایک ایک چوکا لگایا۔ اب چار اوور میں 46 رنوں کی ضرورت تھی۔ 17ویں اوور میں روی بشنوئی نے 17 رن دیئے۔ اب تین اوور میں 29 رنوں کی ضرورت تھی۔ اس درمیان ڈیوڈ ملر 21 گیندوں پر 30 رن بناکر اویش خان کا شکار بنے۔ انہوں نے راہل تیوتیا کے ساتھ 34 گیندوں پر 60 رن جوڑے۔ اب 15 گیندوں پر 21 رنوں کی ضرورت تھی۔

گجرات ٹائٹنس کو آخری دو اوور میں 20 رن بنانے تھے۔ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر ابھینو منوہر نے چوکا لگایا۔ دوسری گیند پر رن نہیں بنا۔ تیسری گیند پر ایک رن بنا۔ چوتھی گیند پر تیوتیا رن نہیں بناسکے۔ پانچویں گیند پر چوکا لگایا۔ آخری گیند پر رن نہیں بنا۔ آخری اوور میں 11 رن بنانے تھے۔ ابھینو نے اویش خان کی پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ دوسری گیند پر پھر چوکا لگایا۔ تیسری گیند پر ایک رن بنا۔ چوتھی گیند پر راہل تیوتیا نے چوکا لگاکر جیت دلائی۔ راہل تیوتیا نے 24 گیندوں پر 40 رن اور ابھینیو سات گیندوں پر 15 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ راہل تیوتیا نے پانچ چوکا اور 2 چھکا لگایا۔ وہیں ابھینیو نے تین چوکے لگائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...