گجرات کے ساحل پر تیز ہوا اور طوفانی لہریں، کشتیاں الٹ گئیں، 10 افراد لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2021, 1:31 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

احمد آباد، 2؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  گجرات کے سمندری ساحلی علاقہ کے ضلع گر سومناتھ کے نوا بندر کے قریب خراب موسم کے درمیان اچانک تیز ہوا اور طوفانی لہروں کی وجہ سے سمندر میں ایک درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں، جن میں سوار 10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔

نوا بندر پولیس اسٹیشن نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم پانچ کشتیاں ڈوب گئی ہیں اور آٹھ ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ یو این آئی کو موصولہ سرکاری اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کی وجہ سے نوا بندر جیٹی پر بندھی کم از کم پانچ کشتیاں رات گیارہ بجے سے تین بجے کے درمیان ڈوب گئی ہیں اور اس میں سوار آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ تعداد صرف جیٹی کے قریب کشتیوں کی ہے اس لیے یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سی کشتیاں پہلے سے ہی مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں موجود تھیں۔ گر سومناتھ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل ترپاٹھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پانچ سے چھ کشتیاں سمندر میں بہہ گئی ہیں اور آٹھ ماہی گیر اب تک لاپتہ ہیں ،انہوں ے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس اور کوسٹ گارڈ کی مشترکہ ٹیم تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کشتیوں اور لاپتہ ماہی گیروں کی تعداد میں مزید اضافے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طوفان کی سرگرمی مقامی نوعیت کی ہے یعنی صرف نوا بندر اور گردونواح تک محدود ہے۔ ضلع کے تقریباً 160 کلومیٹر کے کسی دوسرے ساحلی علاقے سے اس طرح کے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ اس کے لیے کوسٹ گارڈ ٹیم کی مدد سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس اور سائکلونک سسٹم اور کم پریشر کے علاقے کی وجہ سے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے موسم بارش ہو رہی ہے۔ اس دوران 151 میں سے 129 تعلقہ میں بارش ہوئی۔ جنوبی گجرات کے امرپاڑہ میں سب سے زیادہ چھ انچ بارش ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...