گجرات انتخابات: ملکارجن کھرگے کے وزیر اعظم مودی سے 3 اہم سوال، ’27 سالوں کا حساب، گجرات مانگے جواب‘

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 5:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور تمام پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ حزب اختلاف کے لیڈران کا الزام ہے کہ ریاست میں دہائیوں سے برسراقتدار رہنے والی بی جے پی مسائل پر بات نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوا پارٹی خود عوام کو جواب اور حساب دینے کے بجائے کانگریس سے سوال پوچھ رہی ہیں اور اسے نشانہ بنا رہی ہیں۔

دریں اثنا، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے حکمراں بی جے پی اور وزیر اعظم سے 3 اہم سوال پوچھے ہیں۔ کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، ’’نریندر مودی جی، کانگریس کو کوسنے کے بجائے بی جے پی کی ناقص غلط حکمرانی پر بات کریں! گجرات کے بچوں کا مستقبل کیوں خراب کیا؟ غذائی قلت کے شکار، کم وزن بچوں میں گجرات 30 ریاستوں میں 29 ویں نمبر پر کیوں ہے؟ بچوں کی شرح اموات میں یہ 19ویں نمبر پر کیوں ہے؟‘‘ ٹوئٹ کے ساتھ کھڑگے نے لکھا ’’27 سال کا حساب، گجرات مانگے حساب!‘‘

وہیں، انڈین نیشنل کانگریس کے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل سے آدیواسیوں کے لئے حقوق کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا۔ پارٹی نے لکھا ’’کانگریس پوری طرح سے قبائلیوں کے لیے وقف ہے۔ گجرات میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی، بھوریا کمیٹی کی رپورٹ کو نافذ کریں گے۔ آئین کے پانچویں شیڈول کو نافذ کریں گے اور جنگل کی زمین پر قبائلیوں کے حقوق فراہم کریں گے۔‘‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی اپنے بیان میں قبائلیوں کے حقوق پر بات کی۔ انہوں نے کہا ’’آدیواسیوں کے ساتھ میرا اور میرے پریوار کا بہت گہرا رشتہ ہے۔ میں ان کے حقوق کی حفاظت کے لئے لڑتا رہوں گا۔‘

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔

مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برڈج کاحصہ گرپڑا 20افراد سے زیادہ زخمی،8کی حالت تشویشناک

) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔

راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ...

مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ حکومت عوام کو دے رہی ’انتخابی دھوکہ‘:میناکشی نٹراجن

حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش میں دو دن کا قیام کیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہڈول ضلع کے لال پور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ’آدیواسی گورو دیوس‘ میں مدھیہ پردیش 'پی ای ایس اے' اصول کے باضابطہ نفاذ کا اعلان کیا گیا۔