بریکنگ نیوز

گجرات انتخابات: باغیوں کے تیور سے بی جے پی میں کھلبلی، آزادانہ طور پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے 7 لیڈران معطل

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2022, 11:30 PM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر،20؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات اسمبلی انتخابات میں باغیوں نے بی جے پی کو پریشان کیا ہوا ہے اور باغیوں کے رویے سے پارٹی میں خوف و ہراس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب بی جے پی نے باغیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پارٹی نے 7 لیڈروں کو معطل کر دیا ہے، جنہوں نے ان سیٹوں سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے، کیونکہ ان رہنماؤں کو بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیئے تھے۔

بی جے پی سے معطل کیے گئے رہنماؤں میں مدھو سریواستو، اروند لادانی، دینو پٹیل، ہرشد وساوا اور دھول سنگھ جھالا سمیت 7 لوگوں کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان لیڈروں کو باہر کا راستہ دکھایا ہے۔

ٹکٹ نہ ملنے پر بی جے پی کے کئی لیڈروں نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی بھرے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان لیڈروں میں کئی ایم ایل اے اور سابق ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔ بی جے پی سے معطل کیے گئے اروند لادانی نے بھی آزاد پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریاستی صدر کے سمجھانے کے باوجود انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس نہیں لیا۔

وہیں، واگھوڑیا سے بی جے پی کے ٹکٹ پر 6 بار ایم ایل اے رہ چکے مدھو سریواستو کو جب پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ ان لیڈروں کے باغیانہ رویے نے بی جے پی کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھرسے ماں اور  اس کے دوبچوں کی جلی ہوئی نعشیں برآمد : بیوی ، بیٹا اور بیٹی ہلاک

ریاست تمل ناڈو کے کُنّم کولم کے پنّیتا ڈمنلی میں ماں اور اس کے دو بچوں کی  گھر میں نعشیں پائی گئیں ۔ صبح سویرے  نعشیں جلی ہوئی  حالت میں پتہ چلیں۔ مہلوکین کی شناخت حارث کی بیوی شفینہ ، تین سالہ اجوہ اور ڈیڑھ سالہ امن کے طورپر کی گئی ہے۔ واقعے کے وقت گھر میں صرف حارث کی ماں ہونے کی ...

دہلی میں بی بی سی دفتر کے سامنے ہندو سینا کا احتجاج

ہندوسینا کارکنوں نے نئی دہلی میں کستورباگاندھی مارگ پر واقع بی بی سی دفتر کے سامنے پلے کارڈس رکھے۔ وہ 2002ء کے گجرات فسادات پر بی بی سی سیریز کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔بی بی سی کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے۔

بینک ملازمین کی 30 اور 31 جنوری کی ہڑتال ملتوی

 یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ممبئی میں ہونے والی مفاہمت کی میٹنگ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد 30 اور31 جنوری کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو ملتوی کر دیا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا کا بی جے پی پر حملہ، کہا؛ ملک میں نہ نفرت چلے گی نہ تقسیم

کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنے دل  کے چور کو دیکھیں، تب انہیں پتہ چلے گا کہ ملک میں نفرت کون پھیلا رہا ہے اور  ملک کو تقسیم کون کر رہا ہے۔

بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری پڑاؤ پر،پلوامہ پہنچ گئی

بھارت جوڑو یاترا  جو کشمیر میں اپنے آخری پڑائو میں پلوامہ پہنچ گئی ہے سنیچر کو دوبارہ شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اونتی پورہ سے  یاترا کا آغاز کیا۔ اس دوران پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی  اور پرینکا گاندھی بھی یاترا میں شامل  ہوئیں۔ یاترا کے دوران راہل ...