گجرات اسمبلی انتخاب: دوسرے مرحلہ کی پولنگ بھی ختم، 93 نشستوں پر تقریباً 59 فیصد ووٹنگ، نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2022, 11:12 PM | ملکی خبریں |

احمدآباد،5؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آج گجرات کے 14 اضلاع میں 93 اسمبلی نشستوں کے لیے دوسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ ابھی تک موصول خبروں کے مطابق 5 بجے تک تقریباً 59 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے یکم دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب سبھی کو بے صبری کے ساتھ 8 دسمبر کا انتظار ہے جب گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اب تک موصول ڈاٹا کے مطابق دوسرے مرحلہ میں سب سے زیادہ ووٹنگ سابرکانٹھا میں 65.84 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ سب سے کم ووٹنگ احمد آباد میں 53.16 فیصد ہوئی۔ آج احمد آباد، وڈودرا، گاندھی نگر اور دیگر اضلاع میں پھیلے سبھی اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے جہاں 61 سیاسی پارٹیوں کے مجموعی طور پر 833 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ گجرات میں پہلے مرحلہ میں جب 89 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے تو 788 امیدوار میدان میں تھے۔ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ 82.71 فیصد ووٹنگ نرمدا ضلع کے ڈیڈیاپاڈا میں ہوئی تھی اور سب سے کم پولنگ 47.86 فیصد کَچھ ضلع کے گاندھی دھام سیٹ پر ہوئی تھی۔ پہلے مرحلہ میں مجموعی طور پر تقریباً 63 فیصد ووٹ ڈالے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بہرحال، نتیجہ کے لیے اب سبھی کو بے صبری سے 8 دسمبر کا انتظار ہے۔ گزشتہ 27 سالوں سے گجرات میں برسراقتدار بی جے پی لگاتار ساتویں بار حکومت سازی کی امید لگائے بیٹھی ہے، جبکہ کانگریس اس بار بڑی تبدیلی کی امید کر رہی ہے۔ اس بار گجرات اسمبلی انتخاب میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بھی اپنے امیدوار اتارے ہیں، لیکن سیاسی ماہرین کے مطابق اصل مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہی دیکھنے کو ملے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...