عدالت نے عصمت دری معاملے میں آسارام باپو قصوروار قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 11:29 AM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر  ، 31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) گجرات کے گاندھی نگر کورٹ نے خاتون مرید سے عصمت دری معاملے میں آسارام باپو کو قصوروار قرار دے دیا ہے۔ 30 جنوری کو عدالت نے انھیں قصوروار ٹھہرایا اور 31 جنوری آج اس سلسلے میں سزا کا اعلان کیے جانے کی بات کہی ہے۔ دراصل 2013 میں سورت کی دو بہنوں سے عصمت دری معاملے میں گاندھی نگر سیشن کورٹ نے آسارام کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ آسارام کا بیٹا نارائن سائیں بھی اس کیس میں ملزم تھا۔ آسارام کی بیوی لکشمی، بیٹی بھارتی اور چار خاتون مریدوں دھروبین، نرملا، جسی اور میرا کو بھی مذکورہ معاملہ میں ملزم بنایا گیا تھا۔ ان سبھی کو گاندھی نگر کورٹ نے بری کر دیا تھا۔ آسارام اس وقت جودھپور جیل میں بند ہیں۔

واضح رہے کہ 2013 میں سورت کی دو بہنوں نے نارائن سائیں اور اس کے والد آسارام کے خلاف عصمت دری کی شکایت درج کرائی تھی۔ چھوٹی بہن نے شکایت میں کہا تھا کہ نارائن سائیں نے 2002 سے 2005 کے درمیان اس کے ساتھ بار بار زنا کیا۔ لڑکی کے مطابق جب وہ سورت میں آسارام کے آشرم میں رہ رہی تھی، تب اس کے ساتھ عصمت دری ہوئی تھی۔ بڑی بہن نے اپنی شکایت میں آسارام پر عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا۔ متاثرہ نے کہا تھا کہ احمد آباد میں آشرم میں آسارام نے اس کے ساتھ کئی بار عصمت دری کی۔ دونوں بہنوں نے باپ-بیٹا کے خلاف الگ الگ تحریریں دی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ 2018 میں جودھپور کی ایک عدالت نے انھیں ایک الگ جنسی استحصال کے معاملے میں تاحیات جیل کی سزا سنائی تھی اور وہ فی الحال جودھپور کی جیل میں بند ہیں۔ انھیں 2013 میں اپنے جودھپور آشرم میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا مجرم پایا گیا تھا۔ جیل میں بند آسارام باپو نے حال ہی میں عدالت سے ضمانت پر رِہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ضمانت عرضی میں آسارام نے کہا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں سے وہ جیل میں ہیں اور ان کی عمر 80 سال سے زیادہ ہو چکی ہے۔ وہ سنگین بیماریوں سے نبرد آزما ہیں اس لیے سپریم کورٹ کو ان کی ضمانت عرضی پر ہمدردی سے غور کرنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...