گجرات اسمبلی انتخابات: پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے 139 خواتین سمیت 1621 امیدوار میدان میں

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 5:29 PM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 70 خواتین سمیت 788 اور دوسرے مرحلے کے لئے 69 خواتین سمیت 833 کے ساتھ کل 1621 امیدوارمیدان میں ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر کے بعد اب کل 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 69 خواتین اور 764 مرد ہیں۔ جماعتوں کی کل تعداد 60 ہے۔ ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آٹھ خواتین اور 85 مرد، اہم اپوزیشن کانگریس نے آٹھ خواتین سمیت کل 90 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایک خاتون سمیت 93، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 44، گڑوی گجرات پارٹی نے تین خواتین اور 22 مرد، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی نے 12 مرد اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دو خواتین سمیت سات سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جبکہ 285 آزاد امیدواروں میں 21 خواتین اور 264 مرد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے لیے 17 نومبر کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد اب کل 788 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 70 خواتین اور 718 مرد ہیں۔ پارٹیوں کی کل تعداد 39 ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں نو خواتین اور 80 مرد، مرکزی اپوزیشن کانگریس نے چھ خواتین سمیت کل 89 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے 88، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 57 اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے چھ نشستوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جبکہ 339 آزاد امیدواروں میں 35 خواتین اور 304 مرد شامل ہیں۔

پی بھارتی نے یواین آئی کو بتایا کہ ریاست کے 33 اضلاع میں کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ ریاست کی 89 سیٹوں پر پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ دونوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ایک ساتھ ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوگا۔ ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی 8 دسمبر کو ہی ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔

مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برڈج کاحصہ گرپڑا 20افراد سے زیادہ زخمی،8کی حالت تشویشناک

) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔

راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ...

مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ حکومت عوام کو دے رہی ’انتخابی دھوکہ‘:میناکشی نٹراجن

حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش میں دو دن کا قیام کیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہڈول ضلع کے لال پور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ’آدیواسی گورو دیوس‘ میں مدھیہ پردیش 'پی ای ایس اے' اصول کے باضابطہ نفاذ کا اعلان کیا گیا۔