گجرات: تعزیہ داری کے دوران حادثہ، کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک، 10 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 10:24 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

احمد آباد،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) آج ہندوستان ہی نہیں، کئی دیگر ممالک میں بھی عام عاشورہ کے موقع پر تعزیہ داری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 8 اگست کو بھی کئی مقامات پر تعزیہ داری ہوئی اور عزاداری کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران گجرات میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے جام نگر میں تعزیہ نکالے جانے کے دوران ایک بجلی تار کی زد میں آنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں 10 افراد سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ پیر اور منگل کے درمیانی شب میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ جام نگر کے دھرار نگر 2 کے علاقے میں رات تقریباً 11.15 بجے پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت 23 سالہ آصف ملک اور 20 سالہ محمد واحد پٹھان کی شکل میں ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوپر جا رہے تاروں سے ایک ڈنڈا ٹکرا گیا جس کے بعد زور کا جھٹکا لگا اور دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ تازیہ کو لے کر جا رہے لوگوں کے پیر گٹر کے کور پر پڑ گیا تھا۔ اس کی وجہ سے تعزیہ ہلا اور جو لوگ تاروں کو اس کے راستے سے ہٹانے کے لیے ڈنڈا لے کر آگے چل رہے تھے وہ بجلی کی تار کی زد میں آ گئے۔ اس دوران بارش بھی ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے حادثہ ہو گیا۔

جام نگر کے ایس پی پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ یہ منت کا تعزیہ تھا۔ جام نگر کی کوئی تعزیہ کمیٹی اس میں شامل نہیں تھی۔ ایک بار جلوس شروع ہوا تو جام نگر کے لوگ بھی اس میں شامل ہو گئے۔ تعزیہ کافی اونچا تھا۔ ایک خراب راستے سے گزرنے کے دوران یہ حادثہ ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثاتی موت کا کیس جام نگر کے بی ڈویژن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔