جی ٹی دیوے گوڈا جے ڈی ایس پارٹی نہیں چھوڑیں گے وکلیگاطبقے کے لیڈر کمار سوامی ہی ہیں:سارامہیش

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2022, 11:45 AM | ریاستی خبریں |

کولار،28؍جولائی (ایس او نیوز) سابق وزیر جی ٹی دیوے گوڈ ا کسی بھی صورت میں جے ڈی ایس پارٹی نہیں چھوڑیں گے،آج بھی وہ جے ڈی ایس میں ہی ہیں۔حال ہی میں ہوئے ایم ایل سی اورراجیہ سبھا انتخابات میں بھی جے ڈی ایس پارٹی کے امیدوار کے حق میں ہی ووٹ دیاہے،تیسری مرتبہ کمارسوامی کو وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے انہوں نے خود اپیل کی ہے،اس کے تحت 2023کے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس کو زیادہ سیٹوں پر کامیاب بناکر کمار سوامی کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنانے کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے۔یہ بات رکن اسمبلی واکاؤنٹس کمیٹی چیرمین سارامہیش نے کہی۔

انہوں نے یہاں ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں منعقدہ اکاؤنٹس کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی اسپیکر کی ہدایت کے مطابق کولار -چکبالاپور دونوں اضلاع کے مختلف محکموں کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیاگیاہے،یہ میڈیا میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔کانگریس اور بی جے پی کی طرف سے سماویش منعقد کئے جارہے ہیں،ان حالات میں سماویشوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی،جی ایس ٹی کی وجہ سے تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں،جس سے غریبوں کاجینا مشکل ہوگیاہے۔

سارامہیش نے مزید کہاکہ جے ڈی ایس پارٹی کی طرف سے پنچ رتنامنصوبہ بنایاگیاہے اور اس کے تحت پارٹی لیڈرقریوں میں قیام کرکے عوام کے مسائل جاننے اورحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،مگر کانگریس اور بی جے پی اپنی پارٹی کے لیڈروں کے نام پر جلسے منعقد کررہے ہیں،جس کی فی الحال ریاست میں کوئی ضرورت نہیں تھی۔جی ٹی دیوے گوڈا آئندہ 2023کے انتخابات میں جے ڈی ایس پارٹی ٹکٹ پر ہی انتخاب لڑیں گے۔حال ہی میں ان سے ملاقات کرکے بات چیت کی ہے،کانگریس او ر بی جے پی حکومت سے عوام بیزار ہوچکے ہیں اور عوا م علاقائی پارٹی کو اقتدار پر لانا چاہتے ہیں۔کمار سوامی کو تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بناناہی پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کا اہم مقصد ہے۔سارامہیش نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ریاست میں وکلیگا طبقے کے لیڈرکمار سوامی ہی ہیں اور تما م طبقات کو ساتھ لے کر چلنے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی کمارسوامی کامیاب رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...