چدمبرم نے کھولی وزیر مالیات کے دعووں کی قلعی، کئی ریاستیں جی ایس ٹی بقایہ سے محروم

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2021, 11:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کے سابق وزیر مالیات اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے آج ریاستوں کے جی ایس ٹی بقایہ کی ادائیگی پر وزیر مالیات سیتارمن کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ انھوں نے دلائل کے ساتھ الزام عائد کیا کہ وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے دعووں کے برعکس کانگریس حکمراں ریاست راجستھان اور چھتیس گڑھ کا جی ایس ٹی بقایہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ہے۔

پی چدمبرم نے کہا کہ ’’جی ایس ٹی بقایہ جات کی تعداد اور زیادہ بڑی ہے۔ راجستھان کے لیے 31 مارچ 2021 تک جی ایس ٹی بقایہ 4635 کروڑ روپے تھا۔ اس نمبر کا تذکرہ وزیر اعلیٰ کے وزیر مالیات کو لکھے خط میں کیا گیا تھا۔ اس میں 22-2021 میں مئی تک 2507 کروڑ روپے مزید جڑے۔ اب تک کل بقایہ 7142 کروڑ روپے ہے۔‘‘ سابق وزیر مالیات نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسی طرح چھتیس گڑھ کے لیے یکم جون 2021 تک جی ایس ٹی بقایہ 3069 کروڑ روپے ہے۔ پھر بھی وزیر مالیات نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے سبھی ریاستوں کو جی ایس ٹی بقایہ رقم کی ادائیگی کر دی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے مطابق مئی مہینے کے لیے جی ایس ٹی جمع 102709 کروڑ روپے رہا، یہ لگاتار آٹھواں مہینہ ہے جب جی ایس ٹی کی وصولی 1 لاکھ کروڑ روپے سے اوپر رہی ہے۔ ہندوستان کا مجموعی جی ایس ٹی فنڈ اپریل 2021 میں 1.41 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جس نے کورونا کی تازہ لہر سے پیدا مشکلات کے مدنظر کم وصولی کے سبھی امکانات کو ختم کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...