جی ایس ٹی سے مالا مال ہوئی مودی حکومت، خزانے میں آئے 5.18 لاکھ کروڑ روپے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2019, 9:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مودی حکومت کے گزشتہ ایک سال کی مدت کار میں جی ایس ٹی مجموعہ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔مالی سال19-2018میں سامان اور خدمت ٹیکس (جی ایس ٹی) کا مجموعہ بڑھ کر 5.18 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔اس مالی سال 18-2017کے 2.91 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں یہ معلومات دی ہے۔لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے مالی سال2018-19 کے دوران ریاستوں کو جی ایس ٹی سے ہوئے نقصان کے لئے 81177 کروڑ روپے کا معاوضہ ہے، جبکہ اس کے گزشتہ مالی سال میں ریاستوں کو محض 48178 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا تھا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اعلی حقوق والے جی ایس ٹی کونسل نے ملک میں کر تعمیل میں بہتری کے لئے بہت کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصے سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے جی ایس ٹی مجموعہ میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری عمل کو بڑے پیمانے پر آٹومیشن، ای۔ بل نظام، تعمیل کی جانچ کے لئے ہدف کارروائی، رسک مینجمنٹ کی بنیاد پر نافذ کرنے والے اور الیکٹرانک نظام جیسے اقدامات سے جی ایس ٹی کی آمدنی مجموعہ میں بہتری آئی ہے۔غور طلب ہے کہ جی ایس ٹی مجموعہ میں اس سال جون مہینے میں کمی دیکھی گئی ہے۔جی ایس ٹی وصولی کے لحاظ سے نئے مالی سال2019-20 کی بہترین آغاز کے بعد جون میں جھٹکا لگا ہے۔جون، 2019 میں مجموعی سامان اور خدمت ٹیکس (جی ایس ٹی) کا مجموعہ گھٹ کر 99939 کروڑ روپے رہ گیا۔اس سے پہلے اپریل، 2019 میں یہ 1.13 لاکھ کروڑ اور مئی، 2019 میں 1.02 لاکھ کروڑ روپے رہا تھا۔جون میں پہلی بار جی ایس ٹی مجموعہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے اعداد و شمار سے نیچے آیا۔جون، 2019 میں کل 99939 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی آمدنی جمع کیا گیا، جس میں سی جی ایس ٹی 18366 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 25343 کروڑ روپے، ای جی ایس ٹی 47772 (درآمد پر محفوظ 21980 کروڑ روپے سمیت) کروڑ روپے اورآمد 8457 کروڑ روپے (درآمد پر محفوظ 876 کروڑ روپے سمیت) رہا۔جی ایس ٹی کو یکم جولائی، 2017 کو لاگو کیا گیا تھا اور 17 مقامی ٹیکس کا اس میں ضم کر دیا گیا تھا۔مودی حکومت کی دوسری اننگ میں جی ایس ٹی کونسل کی پہلی میٹنگ گزشتہ ماہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہوئی تھی۔جی ایس ٹی وصولی میں حکومت کو ملی کامیابی کے باوجود مرکزی حکومت کے لئے اب بہت بڑی رقم حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔نئے جاری عبوری بجٹ دستاویزات کے مطابق مرکزی حکومت تقریبا 9 لاکھ کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کرنے میں ناکام رہی ہے۔اس میں سب سے زیادہ ٹیکس چوری کا معاملہ جہاں کارپوریشن ٹیکس میں ہے، وہیں دوسرے نمبر پر ذاتی ٹیکس ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...