اُڈپی ضلع میں بڑھتے کرونا پازیٹیو کے معاملات :107علاقے سیل ڈاؤن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th June 2020, 8:32 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:7؍جون (ایس اؤ نیوز)ضلع میں کرونا وائرس کے بڑھتے پازیٹیو معاملات کو لے کر کل 107علاقوں کو سیل ڈاؤن کیاگیا۔ اس طرح ضلع میں کنٹن منٹ زون کی تعداد 310 ہوگئی۔

تازہ معاملات کے بعد بیندور تعلقہ میں 44 اور کنداپور تعلقہ میں 35علاقوں کو کنٹین منٹ زون میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس طرح بیندور میں اب تک کل 137 اور کنداپور میں 75علاقوں کو سیل ڈاؤن کئے جانے کی تحصیلدار نے جانکاری دی ہے ۔

اُڈپی شہر کے مٹھدبیٹو ، ادیا ور، ملپے میں ایک ایک اور بیرم پلی شرور میں الگ الگ دوگھرسمیت کل 5جگہوں کو سیل ڈاؤن کرتے ہوئے کنٹین منٹ زون میں تبدیل کئے جانے  کا اعلان کیاگیا ہے۔اس طرح  جملہ  19علاقوں کو کنٹین منٹ زون قرار دیاگیا ہے۔

کارکلا تعلقہ میں مئیارو ،مالا کے تین ، ہیرگان، کڈتل ، کوکوندور،ایرل پاڑی میں دودو، مرنے ، نیٹے ، رینجال ، کلیا میں فی کس ایک ایک سمیت کل 18جگہوں کو کنٹین منٹ زورن قرار دیتے ہوئے سیل ڈاؤن کیاگیا ہے۔ اس طرح تعلقہ میں 46 علاقے  سیل ڈاؤن ہوچکے ہیں۔

برہماور تعلقہ کے ہاراڑی دیہات میں ایک گھر کو سیل ڈاؤن کیاگیا ہے جبکہ  تعلقہ میں 12جگہوں کو کنٹین منٹ زون قرار دیاگیا ہے۔

ہیبری تعلقہ میں مڈامکی اور ورنگا دیہات کی دو الگ الگ جگہوں کو سیل ڈاؤن کیاگیا ہے، ورنگا کے دو گھروں میں کل چار پازیٹیو معاملات پائے گئے ہیں۔ تعلقہ میں ابھی تک 8علاقوں کو کنٹین منٹ زون قرار دیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔