بنٹوال: کار اور اسکوٹر کے درمیان حادثے کے بعد گروہی تصادم میں ایک شخص ہوازخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2019, 12:11 AM | ساحلی خبریں |

بنٹوال:14/مئی (ایس او نیوز) کل رات میں مانی کے قریب ایک کار اور ایکٹیوا اسکوٹر کے درمیان تصادم ہوا۔اس کے بعد ایک مشتعل گروہ نے کار پر حملہ کرکے اسے سخت نقصان پہنچایا۔جس کے بعد جب ایک دوسرا گروپ مداخلت کرنے کے لئے آگے بڑھا تو  حادثہ گروہی تصادم میں بدل گیا۔

اطلاع کے مطابق ایکٹیوا اسکوٹر سواردیگر موٹربائکس کے ساتھ پیرنے سے فرنگی پیٹ کی طرف سفرکررہاتھا۔منگلورو بنگلورو ہائی وے پر مانی نامی مقام پر ایک شراب خانہ  کے سامنے سوفٹ کار اسکوٹر سے ٹکرا گئی۔دونوں طرف سے زبانی جھگڑا شروع ہوا جو بعد میں ایک ہی قوم کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔بائکس پر سفر کرنے والوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے کار پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایاہے۔اس گروہی جھگڑے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے پتور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

 وٹلا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا، اس تعلق سے پولس نے اب یہاں  سیکیوریٹی سخت کردی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...