مدھیہ پردیش: نویں کلاس کی طالبہ کاعصمت دری کے بعد قتل
مدھیہ پردیش،12/جنوری (آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش میں درندگی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ سیدھی میں ایک خاتون کے ساتھ چار افراد کے اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد کھنڈوا میں ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ضلع کھنڈوا میں ایک دکاندار نے 14 سالہ نابالغ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اس کی لاش اسی دکان کی چھت سے ملی۔ واقعے کے بعد سے ملزم دکاندار لاپتہ تھا۔ معلومات کے نابالغ لڑکی کرانے کی دوکان پر بسکٹ خریدنے گئی تھی۔ دو گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی وہ گھر نہیں لوٹی۔ اس کے بعد جب کچھ لوگوں نے دکان کے آس پاس تحقیق کے دوران چھت پر اس کی لاش نظر آئی تو سبھی کے ہوش اڑ گئے۔ نوعمر کی لاش مشکوک حالت میں ایک کونے میں پڑی تھی۔ لاش دیکھ کر اہل خانہ کی حالت مزیدخراب ہوگئی اور وہ رو نے لگے۔ مرنے والی لڑکی نویں جماعت کی طالبہ تھی۔