پی یو سی دوم نتائج؛ گرین ویلی پی یو کالج شیرور کے لگاتار گیارہویں مرتبہ صد فیصد نتائج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th April 2019, 4:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 17/اپریل (ایس او نیوز) گرین ویلی نیشنل اسکول اینڈ  پی یو کالج  شیرور کے طلبا نے  سکینڈ پی یو سی میں اس بار بھی  شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے لگاتار صد فیصد کامیابی درج کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسکول پرنسپال کے مطابق  کالج نے لگاتار گیارہویں مرتبہ صد فیصد کامیابی درج کی ہے۔

کالج سے جملہ 60 اسٹوڈینٹس نے پی یو سی دوم کا امتحان دیا تھا، جس میں سے 27 طلبا نے امتیازی (ڈسٹنکشن) نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بقیہ 33 طلبا فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔

کالج سے فاطمہ نہالا نے شعبہ سائنس میں 96.77 فیصد کے ساتھ پوری کالج میں ٹاپ کیا ہے۔96.17 فیصد کے ساتھ  سنمائی نے دوسرا مقام اور جمال الدین عاطف نے 92.33 فیصد کے ساتھ تیسرا مقام  حاصل کیا ہے۔ شعبہ کامرس میں حیفا  پروین 93 فیصد کے ساتھ پوری کالج میں اول مقام پر ہے تو فاطمہ نوسین 92.67 فیصد کے ساتھ دوسرے مقام اور محمد شان 91.50 فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔

دیگر امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والوں میں  فوزیہ بیگم ، کامل احمد دامودی، محمد زید تحسین، محمد مُعز  الطاف ، محمد شمیس کولا، صالح سلمان جوباپو، عائشہ ساریہ منیگار،  فاطمہ اسریٰ دامیس، نبھان احمد،رائید، فاطمہ ریحاب، مہک کٹنگری، مریم مبُین منّا، محمد فاہزکسما، محمد عاکف قاسمجی، محمد ماویہ، رُبان عبدالرشید  اور سارم   شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔