شیرور گرین ویلی انٹر نیشنل اسکول و پی یو کالج میں سالانہ جلسہ؛ بچوں نے پیش کیا دلچسپ ثقافتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th January 2023, 9:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) پڑوسی علاقہ شیرورکے گرین ویلی انٹرنیشنل اسکول میں جمعہ کو سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں مہمانوں کے خطابات کے بعد بچوں نےدلچسپ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔

اس موقع پر طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما منگلورو یونیورسٹی کے شعبہ مٹیرئیل سائنس کے چیرمین ڈاکٹر منجوناتھ پٹابی نے کہا کہ اساتذہ طلبا سے اور طلبا اساتذہ سے مستفید ہوتے ہوئے آپس میں لطف اٹھانا تعلیمی ماحول کی علامت ہے۔طلبا کے لئے  کلاس روم میں اساتذہ کی موجودگی سے ہی مسرت ملنی چاہئے، تب کہیں جا کر ہم ایک بہتر معیاری تعلیم کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر منجوناتھ پٹابی نے جمعہ کی شام اسکول صحن میں منعقدہ  شیرور میں گرین ویلی انٹر نیشنل اسکول اینڈ پی یو کالج کے22ویں  سالانہ جلسہ کے موقع پر کہا کہ اگر استاد اپنے مضمون میں ماہرہے اور نظم و ضبط کا بھی پابند ہے تو پھر طلبا میں تعلیمی ذوق اور نظم وضبط پیدا کرنا کوئی مشکل کا م نہیں ہے۔ البتہ طلبا کی عملی مشق کے لئے والدین و سرپرستوں کی نگرانی بھی ضروری ہے۔

ادارے کے سنئیر نائب صدر محمد میراں منیگار نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کی زندگی کےلئے یہ اہم وقت ہے کہ وہ اپنی زندگی کے متعلق کوئی فیصلہ کریں، فیصلہ لینے کےدوران اپنے والدین اورا ساتذہ کو اعتماد میں لیں ، خوب غوروفکر کریں پھر ایک حتمی فیصلے پر پہنچیں۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کی ترقی اور کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والےمرحوم عبدالقادر باشو کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے ان کے خدمات کی ستائش کی۔ ایک اور مہمان ایم آئی ٹی منی پال کے ڈائرکٹر اورکمانڈر ڈاکٹر انیل رانا نے اسکول و کالج کی انتظامیہ ، اساتذہ اور طلبا کو مبارکباد پیش کرتےہوئے کہاکہ سال میں ایک مرتبہ اس طرح کا ماحول ہمیں آگے بڑھنے میں ممد و معاون ہوتا ہے۔ شیرور ویلفئیر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سید حسن بھی اعزای مہمان کے طور پر موجود تھے۔ گرین ویلی کے نائب صدر محمد یحییٰ قاضی میراں اور سکریٹری سید ابراہیم نے تقریب کو رونق بخشی ۔ کالج پرنسپال جان میاتھیو نے مہمانوں کا استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔

مہمانوں کے تاثرات کے بعد اسکول و کالج کے طلبا و طالبات نے دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی