سعودی عربیہ کے منطقہء شرقیہ میں مقیم بھٹکل تھرڈ فرنٹ گروپ کی جانب سے شاندارپکنک؛ تفریحی پروگرام میں ممبران ہوئےخوب محظوظ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th December 2019, 2:21 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دمام 5/دسمبر (ایس او نیوز/قمر الزماں رکن الدین) مؤرخہ 29 اور 30 نومبر 2019 بروز جمعہ و سنیچر بمقام حی الفرسان الدمام تهرڈ فرنٹ گروپ کی جانب سے منطقہء شرقیہ میں مقیم بھٹکل کے   عام ممبران کی تفریح کیلئے  نہایت ہی شاندار پکنک کا اہتمام کیا گیا، جس میں گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی  دمام الخبر الجبیل رحیمہ اور الحساء سے بڑی تعداد میں ممبران نے مع اہل وعیال شرکت کی۔

 پروگرام اس اعتبار سے منفرد رہا کہ یہاں مقیم عام ممبران کی سہولت کے خاطر داخلہ کے ٹوکن مفت رکهے گئے تھے، تاکہ ہر کوئی اس پکنک میں شریک ہوسکے،  ممبران اپنے  اہل وعیال کے ساتھ بڑی تعداد میں اس پکنک میں شریک ہوئے  اور شاندار اور پربہار موسم میں کهیل کود اور لذیذ ترین پکوان کا بهرپور لطف اٹھایا۔ 

اس بار بہترین کهانوں پر مشتمل اسٹال کا مقابلہ  رکها گیا تھا جس میں چالیس قسم کے انواع و اقسام کے گهریلو کهانے خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ نہایت ہی مناسب داموں پر فروخت کئے گئے، اور  پکنک میں شریک افراد  نے اس کا بھرپور خوب لطف اُٹھایا   نوجوانوں کے لئے کرکٹ والی بال کیرم اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے رکهے گئے تھے جس میں بےشمار نوجوانوں نے حصہ لیتے ہوئے نہ صرف خود لطف اندوز ہوئے بلکہ دیگر لوگوں کے لئے تفریح کا بہترین سامان فراہم کیا۔  چهوٹے بچوں کے بیچ تیراکی اور عورتوں کے درمیان مختلف کهیل اور کوئز کے مقابلے بھی رکهے گئے تھے  جس میں تمام فائزین کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا، اسٹال میں سجے کهانوں کے علاوہ فالودہ شربت، چنا بٹانا، کڑهائی گوشت، مکمل بهونے ہوئے بکرے، بهٹکلی بیف بریانی چکن فرائی، مسالہ دار مچهلی، مٹن و چکن باربیکیو، عربی اسپیشل شامپئن بروستد اور آئسکریم کے ساتھ تمام شرکاء کی دو دنوں تک ضیافت کی گئی، آخر میں ریفل ڈرا کے ذریعہ  خوش نصیب افراد کو انعامات سے نوازا گیا جس میں انڈیا کی ریٹرن ٹکٹ سونے کی گنیاں عمرہ ایئر پیکیج اور نقدی انعامات شامل تهے، جمعہ کی شام سے شروع یہ پکنک سنیچر کی رات کو بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پکنک کے کنوینر عیسیٰ شاہ بندری نے بتایا کہ اپنے وطن اور گهر سے دور اجنبیت اور مشغولیت کے ماحول میں اس طرح کے پروگرام عام ممبران کیلئے آپسی ملاقات ذہنی سکون اور راحت کا سامان بہم پہنچاتے ہیں، تهرڈ فرنٹ گروپ مستقل کئی سالوں سے اس طرح کے دلچسپ اور پرلطف پروگرام آرگنائز کرنے میں پیش پیش رہا  ہے، اس پکنک کو بھی شاندار اور کامیاب بنانے میں اس گروپ سے جڑے نوجوان احباب نے دن رات خوب محنت کرتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کیا، مستقبل میں بھی  یہ گروپ إن شاء الله یہاں کے عوام کی فلاح و بہتری کیلئے نت نئے پروگرام رکهنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پکنک اور تفریحی پروگرام کو آرگنائز کرنے میں کنوینر کے ساتھ ساتھ  معروف بزنسمین ارشاد صدیقہ بھی پیش پیش نظر آئے، ساتھ ساتھ احمد طاہر رکن الدین، جوّاد سُکری، عبدالباسط حافظ،  عبدالرحمن پٹیل اور سرفراز جاکٹی سمیت دیگر کافی ذمہ داران بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے نظر آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...