ایس ڈی پی آئی کی طر ف سے منگلور میں عوامی اقتدار کانفرنس؛ ریاستی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا؛ ملالی مسجد کی مٹی کو بھی نہیں لگانے دیں گے ہاتھ

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2022, 5:39 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،29؍ مئی (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا   (ایس ڈی پی آئی) کرناٹک نے مرحوم کے ایم شریف کے نام سے منسوب اسٹیج پر کننور گراؤنڈ، منگلورو میں 'عوامی اقتدار کانفرنس 'کا انعقاد کیا۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے  ایس ڈی پی آئی ریاستی صدرعبدالمجید نے زور دے کر کہا کہ   ایس ڈی پی آئی کارکنان  مینگلور کی ملالی مسجد کی  مٹھی بھر مٹی کو بھی ہاتھ لگانے نہیں  دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی ہندوستان کو فاشزم سے بچانے اور ہندوستان کو ایک خود مختار  جمہوریہ کے طور پر برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

آگے  کہا کہ ریاست کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس سنگھ پریوار سے خوفزدہ ہیں۔ لیکن ایس ڈی پی آئی  سنگھ پریوار سے خوفزدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تمام سماج دشمن سرگرمیوں کو قانونی شکل دی گئی ہے۔ مذہبی مقامات تحفظ ایکٹ 1991کسی بھی مذہبی مقام کے خلاف سازشوں کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ لیکن اس ضلع میں سنگھ پریوار کے شرپسندوں نے ملالی جامع مسجد پر جھوٹی کہانیاں گھڑی ہیں۔ انہوں نے پولس پر زور دیا کہ   ایسے عناصروں کے خلاف پولس کو  مقدمہ درج کرنا چاہئے۔ یہ وہ غدار ہیں جنہوں نے بلاری میں بی جے پی لیڈر جناردھن ریڈی کی قیادت میں صدیوں پرانے سوگالما دیوی کے مندر کو تباہ کیا تھا۔ وہ اب مسجدوں کے نیچے مندر تلاش کررہے ہیں۔ اے ایس آئی سے سروے کرانے کا مطالبہ کرکے وہ ملالی مسجد پر دعوی کررہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید نے اس بات پر زور دیکر کہا کہ ایس ڈی پی آئی کارکنان ملالی مسجد کی ایک مٹھی بھر مٹی کو بھی ہاتھ نہیں لگانے دیں گے۔

سنگھ پریوار لیڈرا  کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ  اگر اُن میں ہمت ہے تو وہ بی جے پی لیڈرس جناردھن ریڈی اور  بی سری راملو کے خلاف  احتجاج کرکے دکھائیں جنہوں نے بلاری میں   کان کنی کے دوران  دھماکہ دار  اشیاء کا استعمال  کرتے ہوئے ایک مندر کو نقصان پہنچایا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اُن کے اندر اتنی ہمت ہے کہ وہ  ایسوں کے خلاف  کاروائی کرسکے ؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی   کارپوریٹ والوں کے ساتھ ہے، وہ  عوام کے ساتھ نہیں ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے  نیشنل جنرل سکریٹری  الیاس محمد تمبے نے کہا کہ کرناٹک میں  حالات اتنے خراب ہیں کہ بی جے پی  سرکار  40 فیصد کمیشن لیتی ہے، انہوں نے  طنز کرتے ہوئے کہا کہ  کانگریس کو اس بات  سے تکلیف ہے کہ کانگریس حکومت صرف 30 فیصد کمیشن  ہی لے رہی تھی۔

کانفرنس کا افتتاح ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے، ایس ڈی پی آئی کیرلا کے ریاستی صدر اشرف مولوی، قومی سکریٹری الفانسو فرانکو، ریاض فرنگی پیٹ، ریاستی جنر ل سکریٹریان بی آر بھاسکر پرساد، ویمن انڈیا موؤمنٹ کی ریاستی صدر شاہدہ تسنیم، ایس ڈی پی آئی ریاستی نائب صدر دیوانور پتنن جیا، ریاستی سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ، کیمپس فرنٹ آف انڈیا ریاستی صدر عطاء اللہ نے کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبداللطیف پتور، ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری مجید تمبے، ریاستی سکریٹری اشرف ماچار، شفیع بلارے، ریاستی کمیٹی کے اراکین عطاء اللہ جوکٹے، کے جلیل، ریاض کڈمبو، زینت بنٹوال ، اُترکنڑا کے صدر توفیق بیری سمیت کافی دیگر  ذمہ داران اسٹیج پر موجود تھے۔ اقبال بلارے اور زاہڈ ملرنے کانفرنس کی میزبانی کی۔ اس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی کارکنان اور خواتین سمیت ہزاروں افراد شریک رہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...