لبیک اللہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک ذوالحجہ کا پہلا جمعہ،حر م مکی میں عازمین حج کا جم غفیر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2022, 11:19 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،2؍ جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)حرمین شریفین کے انتظام و انصرام سے متعلق عمومی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ کے روز سے مسجد حرام عازمین حج کے استقبال کیلئے پوری طرح تیار ہے۔واضح رہے جمعہ کا یہ دن ایام حج کے دوران مسجد حرام میں عازمین حج کے پہنچنے اور موجودگی کے اعتبار سے مصروف ترین دن ہے اور عازمین حج مسجد حرام میں بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں۔عازمین حج کی بہت بڑی تعداد پہلے ہی مکہ پہنچ چکی تھی۔ تاکہ 8 ذوالحجہ سے مناسک حج کی ادائیگی شروع کر سکے۔

مسجد حرام میں ان عازمین حج کے استقبال اور دیگر انتظامی امور کیلئے 400 خدام کو حرم کے اندر اور باہر مامور کیا گیا ہے۔یہ خدام عازمین کے استقبال کے علاوہ انہیں مطاف اور دوسری مختلف جگہوں کے بارے میں رہنمائی دیں گے۔ نیز عازمین حج کی بیت اللہ شریف میں آمد اور روانگی کے امور کی نگرانی کریں گے۔ اس سلسلے میں بیت اللہ میں تمام تر انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی تھی۔

ان انتظامات کے تحت چار ہزار ملازم مسجد حرام کی صفائی ستھرائی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیِں۔ دن میں دس مرتبہ حرم شریف میں صفائی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ماحول کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف رکھنے کیلئے 13000 لیٹر جراثیم کش لوازمہ استعمال کیا جاتا ہے،جبکہ حجاج کو آب زمزم کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے 25000 کولر پورے حرم میں رکھے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...