دبئی میں 26اکتوبر سے شروع ہورہا ہےاوز کے زیراہتمام عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ؛ 6 اکتوبر کو ہوگا کھلاڑیوں کا آوکشن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th October 2024, 11:39 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 4 اکتوبر (ایس او نیوز): دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں برسرروزگار نوجوان کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے ٹیلنٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مقصد سے دبئی کی بھٹکلی کمپنی 'اوز' کے زیراہتمام ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ 'اوز بلاسٹ' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف متحدہ عرب امارات  میں مقیم ساحلی کرناٹک کے کرکٹ شائقین کے لیے بہترین تفریح فراہم کرے گا بلکہ بھٹکل سمیت اطراف کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ایک مضبوط پلیٹ فارم پر آنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کا آوکشن 6 /اکتوبر کو ہوگا، جبکہ پہلا میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔   ان تمام باتوں کی جانکاری ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے میڈیا انچارج اسماعیل  محتشم نے دی۔

ساحل آن لائن کو معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے  بتایا کہ یہ  اوز کی جانب سے  عرب امارات میں منعقد ہونے والا  دوسرا بڑا  ٹورنامنٹ ہوگا، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی، اور ان ٹیموں میں کھیلنے کے لیے 220 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کروائے ہیں۔ ہر ٹیم میں تین مہمان کھلاڑیوں سمیت 16 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے ساتھ 10,999 درہم نقد انعام دیا جائے گا، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 6,999 درہم کے ساتھ ٹرافی دی جائے گی۔ ہر میچ میں مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو مین آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اسماعیل محتشم نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں ہر ٹیم تین لیگ میچس کھیلے گی۔ چار بہترین ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ 

بتاتے چلیں کہ دبئی اور عرب  امارات میں اتوار کو  چھٹی رہتی ہے، جبکہ اکثر کمپنیوں میں سنیچر کو بھی آدھے دن کی چھٹی ہوتی ہے، اسی مناسبت سے  ٹورنامنٹ کے تمام میچس کو ترتیب دیا گیا ہے۔ سبھی میچس  شارجہ کے البطایہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 26 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا، جبکہ  کانٹے والی ٹکر والا فائنل میچ 17 نومبر کو  ہوگا۔

ترتیب دئے گئے میچ  شیڈول کے مطابق   سنیچر 26 اکتوبر کی شام ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا اور افتتاحی تقریب کے بعد  رات 9:30  بجے پہلا میچ کھیلا جائے گا۔اگلے دن اتوار کو صبح دس بجے پہلا میچ، دوپہر دو بجے دوسرا میچ اور شام 5:30  بجے تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔اگلے  دو ہفتوں تک یعنی 3 نومبر اور10 نومبر کو صرف اتوار کو ہی  چار چار میچس کھیلے جائیں گے۔پھر 16 نومبر سنیچر کو دو میچس اور اتوار 17 نومبر کو بھی  دو میچس یعنی دوسرا سیمی فائنل اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو فرسٹ پرائز  کے طور پر خوبصورت ٹرافی کے ساتھ 10,999 درہم نقد رقم  دی جائے گی، جبکہ رنرز آپ ٹیم کے لئے ٹرافی کے ساتھ  6,999 درہم انعام دیا جائے گا۔ ہر میچ میں مین آف دی میچ، اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو مین آف دی ٹورنامنٹ کے  اعزاز سے  بھی نوازا  جائے گا۔

اسماعیل محتشم  نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹیم تین لیگ میچس کھیلیں گی اور چار بہترین ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گی۔   

ایک نظر اس پر بھی

شیخ عمار بن حمید النعیمی نے گلف میڈیکل یونیورسٹی کے گریجویشن ڈے میں کی شرکت ۔ 561 طلباء کو دیا گیا اعزاز

 عجمان کے ولی عہد شیخ عمار بن حمید النعیمی نے بدھ، 27 نومبر 2024 کو گلف میڈیکل یونیورسٹی (جی ایم یو) کے 21 ویں گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب تھمبے میڈیسٹی، الجرف، عجمان میں منعقد ہوئی۔

سمریتی ایرانی  کے ہاتھوں عجمان میں  تُھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایس تھیٹکس کا افتتاح ؛ جدید سہولیات اور خدمات کی پیشکش

 ہندوستان  کی سابق مرکزی وزیر، سمریتی ایرانی نے عجمان  کے الجُرف علا قے میں تھُمبے میڈی سٹی  کے تھمبے یونیورسٹی اسپتال کا دورہ  کرتے ہوئے  تھُمبے انسٹی ٹیوٹ  آف ایس تھیٹکس (ٹی آئی اے) کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کی میزبانی تھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تھمبے معیدین نے کی، جبکہ اس ...

قائد قوم و افتخار قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کے انتقال پر مختلف ممالک اور شہروں میں تعزیتی اجلاس اور تعزیتی قرار دادیں

قائدِ  قوم و افتخارِ  قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل  الرحمان عرف سی اے خلیل صاحب جو جمعرات صبح دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کے انتقال پر ساحل آن لائن کو مختلف ممالک اور شہروں کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں، اسپورٹس سینٹروں ، یہاں تک کہ بعض ان کے قریبی دوست احباب کی طرف سے  بھی ...

بھٹکل کی معروف شخصیت ایس ایم سید خلیل دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

 بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان ...

دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری

 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی۔ حج، عمرہ اور زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے حصے کے طور پر  1446ھ کے دوران ان عازمین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی جس پر عمل درآمد اور نگرانی ...

کرناٹک حکومت نے مینگلور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تھمبے محی الدین کو طبی تعلیم اور شعبہ صحت میں شاندار خدمات پر نوازا راجیہ اُ تسوا ایوارڈ

مینگلور تعلقہ کے تھمبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعت کار اور طبی خدمات کے ماہر ڈاکٹر تھمبے محی  الدین کو حکومت کرناٹک نے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ریاستی راجیہ اُ تسوا ایوارڈ 2024 سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتے ...