یو پی: عظیم اتحاد ختم، بی ایس پی کے بعد ایس پی نے بھی تنہا انتخاب لڑنے کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 6:05 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،9؍ستمبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی) 2019کے عام انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی جانب سے یو پی میں اعلان کردہ نام نہاد عظیم اتحاد کا آج مکمل طور پر خاتمہ ہوگیا اور بی ایس پی کے بعد اب سماجوادی پارٹی نے بھی تنہا اپنےدم پر 2022 کے اسمبلی انتخابات میں میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو، جو کہ 2019 کے عام انتخابات کے بعد بی ایس پی کی جانب سے اتحاد کو ختم کئے جانے کے اعلان کے بعد خاموش تھے۔ بالآخر آج اکھلیش یادو نے اعلان کردیا کہ سماج وادی پارٹی2022 کے اسمبلی انتخابات تنہا اپنے دم پر لڑے گی۔ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا اہلکار کی جانب سے بی ایس پی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’میں بی ایس پی پر کچھ نہیں بولوں گا۔ہاں، یہ ضرور صاف کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم 2022 کے اسمبلی انتخابات تنہالڑیں گے‘‘۔

ریاست کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’بڑی پارٹیوں کے ساتھ ہمارا تجربہ کسی سے بھی مخفی نہیں ہے، لہٰذا ہم چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کے بارے میں غور کررہے ہیں۔‘‘ قابل غور ہے کہ ریاست میں اسمبلی کی 13 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایس پی-بی ایس پی اور کانگریس نے بی جے پی کے خلاف علیحدہ علیحدہ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے ۔بی ایس پی اپنی سابقہ روایت کے خلاف لمبے عرصے کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...