مضافاتی علاقے میں پوسٹ مین کی بھرتی۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدواروں کی لگ گئی قطار

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2019, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 6/ دسمبر (ایس او نیوز) مضافاتی علاقے میں ڈاکیے کی خدمات انجام دینے کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ ’گرامین ڈاک سیوک‘ ے عہدے پر تعیناتی کے لئے صرف ایس ایس ایل سی پاس ہونا کافی تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں جملہ 2637 گرامین ڈاک سیوک کی تعیناتی ہوئی ہے۔ ضلع شمالی کینرا کے کاروار زون میں 69اورسرسی زون میں 80 افراد کی بھرتی ہوئی ہے۔تعجب خیز بات یہ ہے کہ ’گرامین ڈاک سیوک‘ کے عہدے کے لئے درخواست دینے اور عہدے کے لئے منتخب ہونے والوں میں انجینئرنگ سمیت دیگر شعبہ جات میں 90%اور اس سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے گریجویٹس بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ اس سے قبل عدالتوں میں ڈی گریڈ کے عہدوں پر تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اس میں بڑی تعداد ایسے نوجوانوں کی تھی جو انجینئرنگ اور دیگر شعبہ جات میں گریجویشن کی ڈگریاں رکھتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔