اترپردیش: دلتوں پر مظالم جاری، امیٹھی میں پردھان کے شوہر کو زندہ جلایا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2020, 9:48 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،30؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت میں دلتوں پر مظالم کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ایک نیا معاملہ امیٹھی سے سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی شب ایک دلت پردھان کے شوہر کو کچھ لوگوں نے اغوا کیا اور پھر زندہ جلا دیا۔ علاج کے لیے لکھنؤ کے ٹراما سنٹر لے جاتے وقت راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔

قتل کے بعد سے گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ گاؤں میں پولس فورس تعینات ہے اور میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس واقعہ میں پولس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کے مطابق دل دہلا دینے والا یہ واقعہ منشی گنج کے بندوئیا گاؤں کا ہے جہاں کے گرام پردھان چھوٹکا کے شوہر ارجن جمعرات کی صبح گھر سے کہیں جانے کے لیے نکلے تھے۔ اس کے بعد جب ارجن کافی دیر تک گھر نہیں لوٹے تو ان کے بیٹے سریندر نے پولس کو اس کی خبر دی۔

بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً ساڑھے دس بجے ارجن آدھی جلی ہوئی حالت میں ایک مقامی باشندہ کرشن کمار کے احاطے میں ملا۔ آناً فاناً میں انھیں ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں سے آج صبح انھیں لکھنؤ کے ٹراما سنٹر ریفر کر دیا گیا، لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔

مہلوک کے اہل خانہ نے گاؤں کے ہی باشندہ کے. کے. تیواری، راجیش مشرا، روی اور سنتوش پر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس درمیان مہلوک کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ بھی انہی لوگوں پر خود کو جلانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ اس اندوہناک واقعہ کے تعلق سے ضلع کے ایس پی نے بتایا کہ 5 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور انھیں جلد گرفتار بھی کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...