ضلع شمالی کینرا کے تین تعلقہ جات کے گرام پنچایتوں کی ہوگی دوبارہ تقسیم
کاروار11/جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق انکولہ، ہلیال اور ڈانڈیلی تعلقہ جات کے تین گرام پنچایتوں کی دوبارہ تقسیم کرکے نئے گرام پنچایت تشکیل دئے جائیں گے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکولہ تعلقہ کے منڈیگے، ببروواڈا، آلگیری گرام پنچایتوں کو تقسیم کیا جائے گا۔اسی طرح ہلیال اورڈانڈیلی تعلقہ جات میں درجنوں گرام پنچایتوں کی از سرنو تقسیم عمل میں آئے گی۔ اس تعلق سے الیکشن کمیشن کی طرف سے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔