سداپور تعلقہ میں پوری ہوئی گرام پنچایت صدر اور نائب صدر ریزرویشن کی کارروائی
سداپور،24؍جنوری (ایس او نیوز) سداپور تعلقہ کے 23 گرام پنچایتوں کے لئے صدر و نائب صدر کا عہدہ ریزرو کرنے کی کارروائی ڈپٹی کمشنرڈاکٹر ہریش کمار اور ایڈیشنل ڈی سی کرشنا مورتی نے طے شدہ تاریخ اور وقت کے مطابق انجام دی۔
ریزرویشن کی کارروائی شروع کرنے سے قبل ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ خواتین کے لئے 50فیصد تک عہدے محفوظ ہونے چاہئے۔ گزشتہ میعاد میں جس قسم کا ریزرویشن تھا اس کو سامنے رکھتے ہوئے نئی میقات کے لئے قانون کے مطابق ریزرویشن کیا جا رہا ہے ،اس لئے اس سلسلے میں کسی کو بھی کوئی شک یا بدگمانی نہیں ہونی چاہیے۔
اس کے بعد ایڈیشنل ڈی سی کرشنا مورتی نے ایک کے بعد ایک گرام پنچایتوں کے لئے عہدےمحفوظ کرنے کی کارروائی انجام دی۔
اس موقع پر تحصیلدار منجولا بھجرنتی اور تعلقہ پنچایت سی ای او پرکاش راو بھی موجود تھے۔