گریم اسمتھ کو ایم سی سی کا اعزازی رکن منتخب کیا گیا
ملبورن،23/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کو کرکٹ میں مخصوص کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے ملبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا اعزازی رکن منتخب کیا گیا ہے۔ اسمتھ 22 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ کے سب سے نوجوان کپتان بنے اور ملک کے لئے کل 117 ٹیسٹ میچ کھیلے۔اپنے ٹیسٹ کریئر میں انہوں نے 48.25 کی اوسط سے 9,265رنز بنائے۔ انہوں نے اس دوران 27 سنچری اور 38 نصف سنچری بھی لگائی۔ اسمتھ اپنے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے اپنے ملک کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ ایم سی سی کا رکن منتخب ہونے کے پرا سمتھ نے ٹویٹ کیاکہ اس ناقابل یقین احترام کے لئے لارڈس کرکٹ گراؤنڈ اور ایم سی سی کا شکریہ۔میرے پاس وہاں سے منسلک بہت سی حیرت انگیز یادیں ہیں اور میں مستقبل میں آپ کے ساتھ اور یادیں شیئرکرنے کے لئے حوصلہ افزائی ہوں۔ اسمتھ کو 2004 میں وسڈن کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے 2008 میں لارڈس میں سنچری لگاکرکر لاڈرکے آنرز بورڈ پر بھی اپنا نام درج کرایا۔